ETV Bharat / state

Congress Protest in Jammu: راہل گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ پر جموں میں کانگریس کارکان کا احتجاج - congress protest

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے راہل گاندھی کے نام جاری سمن کے خلاف جموں وکشمیرمیں بھی کانگریس کارکنان و سینیئر رہنماؤں نے احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے مزکری حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ Congress Protest in Jammu

j-and-k-congress-protests-in-jammu-against-ed-summon-to-rahul-ghandi
راہل گاندھی کو ای ڈی پوچھ گچھ پر جموں میں کانگریس کارکان کا احتجاج
author img

By

Published : Jun 13, 2022, 8:52 PM IST

جموں: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے راہل گاندھی کے نام جاری سمن کے خلاف جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں بھی کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔ Congress Protest in Jammu Against Rahul Gandhi ED Summon

راہل گاندھی کو ای ڈی پوچھ گچھ پر جموں میں کانگریس کارکان کا احتجاج

جموں کے شہیدی چوک میں احتجاج کے دوران جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت شروع سے ہی اپوزیشن جماعتوں کے خلاف ای ڈی، سی بی آئی اور این آئی اے جیسی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے۔ Ghulam Ahmad Mir on Rahul Gandhi ED Summon

انہوں نے کہا کہ نینشنل ہرالڈ کا معاملہ تحقیقات کے بعد بند ہوچکا ہے اور آج آٹھ سال بیت جانے کے بعد دوبارہ اٹھایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشل ہرالڈ کانگریس کی پراپرٹی ہے اور وہ اسے کس کو دے، اس میں دوسرے کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کے سلسلے میں ہمارے لیڈروں کو نوٹس بھیجنا سیاست سے متاثر فیصلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی انتخابات نزدیک آتے ہیں تو بی جے پی اپوزیشن جماعتوں کے خلاف ای ڈی جیسی ایجنسیوں کو استعمال میں لاتی ہے۔

مزید پڑھیں:

وہیں سرینگر میں بھی پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے احتاج درج کیا۔ سرینگر میں احتجاج کے دوران جموں و کشمیر پردیش کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر تاج محی الدین نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت شروع سے ہی اپوزیشن جماعتوں کے خلاف ای ڈی، سی بی آئی اور این آئی اے جیسی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.