ETV Bharat / state

Demolition Drive in Jammu جموں انتظامیہ نےغیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا

author img

By

Published : Jan 7, 2023, 5:22 PM IST

جموں کے چیول چوک، گوجرنگر جیسے علاقوں میں غیر قانونی طور پر تعمیر ڈھانچوں کو انتظامیہ کی جانب سے مسمار کیا گیا، انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے حکمنامہ پر عمل آوری کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔Action was taken by the administration after the order of the High Court

مقامی باشندہ
مقامی باشندہ
مقامی باشندہ

جموں: جموں ضلع انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کے دن چیول چوک، گوجر نگر علاقوں کے قریب انسداد تجاوزات مہم شروع کی گئی۔ ریونیو حکام اور پولیس فورس کے ساتھ پہنچی ٹیم نے پیلے پنجے کا آپریشن کرتے ہوئے علاقے میں کئی مستقل اور عارضی تعمیرات کو توڑا ۔دراصل جموں کشمیر ہائی کورٹ نے انتظامیہ کو ہدایت جاری کی تھی کہ جموں میں غیر قانونی تجاوزات خاص کر شہر خاص جموں میں فٹ پاتھ پر یا سڑک کے قریب بنائے گئے غیر قانونی طور پر دوکانوں یا مکانوں کو مسمار کیا جائے۔
گرائے جانے والے زیادہ تر ڈھانچے دوکانوں نزدیک فٹ پاتھ پر تھے۔تاہم دکانداروں نے انتظامیہ کے اس اقدام کی مخالفت بھی کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ کارروائی بنا دکانداروں سے بغیر پوچھے کی گئی ہے۔Action was taken by the administration after the order of the High Court

دوسری جانب جموں کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرویندر سنگھ کے مطابق ان لوگوں نے فٹ پاتھ پر قبضہ کر رکھا تھا۔ کچھ لوگوں نے عارضی تعمیرات کر رکھی تھیں جبکہ کچھ نے مستقل تعمیرات کر رکھی تھیں جس کو ہائی کورٹ نے مسماری کا حکم دیا

تجاوزات کرنے والوں کو زمین خالی کرنے لئے کئی مرتبہ کہا گیا، لیکن جب انہوں نے تجاوزات ہٹانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا یا تو انتظامیہ کارروائی کرنے پر مجبور ہوگئی۔ سرکاری عہدیداروں کے مطابق مذکورہ علاقہ سے تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں اور اور آئندہ بھی اگر کسی نے سرکاری اراضی پر تجاوزات کی کوشش کی تو ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شہر میں محکمہ ریونیو کی جانب سے حال ہی میں شروع کی گئی انسداد تجاوزات کی سب سے بڑی مہم ہے۔ اس سے قبل جموں میونسپل کارپوریشن نے فروری کے مہینے میں سروال اور ریہاڑی میں بڑے پیمانے پر انسداد تجاوزات مہم شروع کی تھی۔ اہل علاقہ نے شکایت کی کہ علاقے کی گلیوں اور بازاروں میں تجاوزات قائم ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت شدید متاثر ہو رہی ہے۔ اس پر عمل کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن نے کئی دنوں سے علاقے میں انسداد تجاوزات مہم چلائی تھی۔

مزید پڑھیں:Panzan Kangan Encroachment تجاوزات ہٹا کر سڑک کشادہ کرنے کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.