ETV Bharat / state

Exclusive interview with Ravinder Raina: جموں و کشمیر میں جلد انتخابات کرائے جائیں گے، رویندر رینا - حد بندی کمیشن کے حتمی فیصلے کے بعد انتخابات ہوں گے

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ حد بندی کے بعد ہی انتخابات کرائے جائیں گے۔' Exclusive interview of BJP J&K president Ravinder raina

Exclusive interview with Ravinder Raina: جموں کشمیر میں جلد انتخابات کرائے جائیں گے: رویندر رینا

author img

By

Published : Mar 3, 2022, 7:40 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ جموں کشمیر میں انتخابات حدبندی کمیشن کے حتمی فیصلے کے بعد کرائے جائے گے۔' Exclusive interview of BJP J&K president Ravinder raina

ویڈیو

انہوں نے دعویٰ کیا کہ' بی جے پی جموں کشمیر میں اکثریت کے ساتھ حکموت بنائے گی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پہاڑی طبقہ کے دیرینہ مطالبات کو جلد حل کیا جائے گا۔'

پارٹی ریاستی صدر رویندر رینا نے کہا کہ' پہاڑی زبان بولنے والے طبقہ کے لوگ گذشتہ 70 برسوں سے اپنے جائز حقوق کے لیے جد و جہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' یہ لوگ پکے قوم پرست اور محب وطن ہیں، جنہوں نے ہمیشہ جموں و کشمیر پولیس، فوج، بی ایس ایف، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی فورسز کا ساتھ دیا۔ اس طبقہ کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس میں ہندو، مسلم، سکھ مذاہب کے ماننے والے سبھی لوگ شامل ہیں جو کہ دور دراز علاقوں میں کسمپرسی کی زندگی جینے پر مجبور ہیں۔'

رویندر رینا نے کہا کہ نیشنل کانفرنس، کانگریس، پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے پہاڑی طبقہ کے لوگوں کا گلہ کاٹا، ہمیشہ ان کا استحصال کیا۔

رویندر رینا نے کہا کہ ”جس طرح گوجر بھائی وطن پرست ہیں، اس طرح پہاڑی طبقہ کے لوگ بھی حب الوطنی کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ہمیں تکلیف ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ اس طبقے نے بڑی قربانیاں دی ہیں جنہیں ہم ضائع نہیں ہونے دیں گے“۔

رویندر رینا نے کہا کہ' پہاڑی طبقہ کے لیڈران جو نیشنل کانفرنس، کانگریس، پی ڈی پی سے وابستہ ہیں، انہوں نے بھی بڑی جد و جہد کی، بار بار ان کے مطالبہ کو زور وشور سے اُٹھایا لیکن ان جماعتوں نے اس کو نہیں مانا۔ نیشنل کانفرنس، کانگریس نے پہاڑی طبقہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.