ETV Bharat / state

جموں کے گرمائی زون میں اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں مزید توسیع - جموں میں سرمائی چھٹیاں

Winter vacation Extended جموں میں جاری سردیوں کے پیش نظر جموں کے گرمائی زون کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں مزید توسیع کی گئی ہے۔توسیع سے متعلق حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

DSEJ extends Winter vacation In jammu schools
جموں کے گرمائی زون میں اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں مزید توسیع
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 3:43 PM IST

جموں: جموں و کشمیر میں جاری سردیوں کے پیش نظر جموں کے گرمائی زون کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں مزید توسیع کی گئی ہے۔حکام کے مطابق تعطیلات کی توسیع سے متعلق حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے ' جموں کے گرمائی زون میں آنے والے سکولوں کے لئے دفتر کے آرڈر نمبر 1354 – DSEJ آف 2023 مورخہ 18 /12 /2023 کے تحت اعلان شدہ سرمائی تعطیلات میں نا سازگار موسمی صورتحال کے پیش نظر 6 جنوری 2024 تک مزید توسیع کی جا رہی ہے'۔

DSEJ extends Winter vacation In jammu schools
جموں کے گرمائی زون میں اسکولوں کی سرمائی تعطیلات میں مزید توسیع

انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے سربراہوں کی طرف سے اس سلسلے میں کی جانے والی کسی بھی کوتاہی کے خلاف تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹوریٹ نے صوبہ کے گرمائی زون کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کو 26 دسمبر سے 4 جنوری 2024 تک سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے محکمہ نے ایک آڈر 18 دسمبر کو نکالا تھا۔بتادیں کہ اس سے پہلے محکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر نے صوبے کشمیر صوبے کے سرمائی زون کے لیے مرحلہ وار طریقے پر سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ حکم نامے کے مطابق پہلی سے 8 ویں جماعت تک کے طلبہ کے لئے سرمائی تعطیلات 28 نومبر سے 29 فروری 2024 تک ہوگئی، جبکہ سیکنڈری سطح کے طلبہ کے لیے سرمائی چھٹیاں 11دسمبر سے 29 فروری 2024 ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.