ETV Bharat / state

جموں صوبہ کے سرمائی زون کے تعلیمی اداروں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان - جموں اسکولز تازہ خبر

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں نے صوبہ کے سرمائی زون کے تمام َسرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں مرحلہ وار طریقے سے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا۔ حکمنامے کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت تک 11 دسمبر سے جبکہ نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک18 دسمبر سے سرمائی تعطیلات ہوں گی۔Winter Vacation In Jammu Schools

DSEJ announces winter vacation in phased manner
جموں صوبہ کے سرمائی زون کے تعلیمی اداروں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2023, 4:28 PM IST

جموں: ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے جمعہ کے روز صوبہ کے سرمائی زون میں مرحلہ وار سرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا، جو 11 دسمبر سے شروع ہوکر 29 فروری کو اختتام پذیر ہوں گی۔
ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ایک نوٹس میں کہا گیا کہ صوبہ کے سرمائی زون کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک 11 دسمبر سے 29 فروری تک سرمائی تعطیلات ہوں گی، جبکہ نویں جماعت سے 12 ویں جماعت تک یہ تعطیلات 18 دسمبر سے شروع ہو کر 29 فروری کو اختتام پذیر ہوں گی۔
حکمنامے میں تمام چیف ایجوکیشن افسروں کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ اس دوران 10 ویں اور 12 ویں جماعت کے لئے آن لائن کلاسز کو یقینی بنائیں۔حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ عملے کو اپنے اپنے اسکولوں میں 21 فروری کو ہی حاضر ہونا ہوگا تاکہ وہ امتحانات کے لئے بندو بست کر سکیں۔

مزید پڑھیں:

کشمیر کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان

واضح رہے کہ اس سے پہلے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے کشمیر صوبے کے سرمائی زون کے لیے مرحلہ وار طریقے پر سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ حکم نامے کے مطابق پہلی سے 8 ویں جماعت تک کے طلبہ کے لئے سرمائی تعطیلات 28 نومبر سے 29 فروری 2024 تک ہوگئی، جبکہ سیکنڈری سطح کے طلبہ کے لیے سرمائی چھٹیاں 11دسمبر سے 29 فروری 2024 ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.