ETV Bharat / state

Dengue cases in Jammu جموں کے کئی علاقے ڈینگی سے متاثر، تعداد 2430 سے متجاوز - جموں میں ڈینغی کے ٹسٹ

محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے جموں صوبے میں ڈینگی بیماری پر قابو پانے کی خاطر بڑے پیمانے پر بیداری مہم شروع کی ہے جس کے تحت لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرانے کی تلقین کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس بیماری سے پیر تک جموں صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 2495 سے تجاوز کر گئی۔Dengue cases in Jammu

dengue-cases-mount-to-2430-in-jammu-region
جموں کے کئی علاقے ڈینگی سے متاثر، تعداد 2430 سے متجاوز
author img

By

Published : Oct 10, 2022, 9:51 PM IST

جموں:جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں ڈینگی کے معاملات 2430 سے عبورکر گئے اور سب سے زیادہ 2095 معاملات ضلع جموں میں ریکارڈ کیے گئے۔Dengue Cases Rise in Jammu

محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے ڈینگی بیماری پر قابو پانے کی خاطر بڑے پیمانے پر بیداری مہم شروع کی ہے جس کے تحت لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرانے کی تلقین کی جارہی ہیں۔محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’ڈینگی کے کیسز میں روز افزاں اضافہ ہو رہا ہے اور پیر تک اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 2495 سے تجاوز کر گئی۔Awareness against dengue cases in jammu

انہوں نے کہا کہ جموں ضلع میں سب سے زیادہ 2095 کیسز سامنے آئے ہیں ، سانبہ میں 81، اُدھم پور میں 71، کٹھوعہ میں 47، ریاسی میں 47، ڈوڈہ میں 28، رام بن میں 17، راجوری میں 16، پونچھ میں 14، اور کشتواڑ میں 15کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

بتادیں کہ اتوار کے روز ڈینگی کے 270 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 77 افراد میں اس وائرس کی تشخیص پائی گئی۔انہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،ج بکہ ماہرین کے مطابق نومبر کے وسط تک کیسز کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔dengue Tests in jammu

محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لوگوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کی خاطر مسلسل آگاہی مہم چلائی جارہی ہیں۔ مذکورہ آفیسر نے بتایا کہ اس بار جموں کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سروال ، ریہڑی ، جانی پورہ کے علاوہ پلورا شامل ہے’۔

مزید پڑھیں:ڈینگو سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں: محکمۂ صحت

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ڈینگی پر قابو پانے کی خاطر اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں اور وقتاً فوقتاً ہدایات بھی جاری کی جارہی ہیں،لیکن لوگوں کو بیماری سے محفوظ رہنے کی خاطر ماہرین کے مفید مشوروں اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اشد ضروت ہے۔ مذکورہ آفیسر کے مطابق بیماری پر قابو پانے کی خاطر لوگوں کو وزارت صحت کی جانب سے وضح کئے گئے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہئے تاکہ اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.