عالمی وبا کوروناوائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں متعدد شعبے متاثر ہوئے وہیں جموں میں مندروں کے باہر پوجا پاٹ کے لئے استعمال ہونے والا سامان بھیجنے والے دکانداروں کا کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے۔
جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگنے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے چار مہینے دوکانیں بند رہیں تاہم بعد میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ چند شرائط پر حکومت نے دکانداروں کو دکان کھلنے کی اجازت دی۔جموں کے مشہور باوے ماتا مندر میں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند حاضری دینے آتے ہیں لیکن عالمی وبا کوروناوائرس کی وجہ سے باوے ماتا مندر میں خاموشی چھائی ہوئی ہیں جسکی وجہ سے مندر کے باہر پوجا پاٹ میں استعمال ہونے والا سامان بیجننے والے دکانداروں کا کام متاثر ہوا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکار نے مندر کھولنے کی اجازت دی لیکن لوگ کوروناوائرس کے ڈر کی وجہ سے مندر کا درشن کرنے نہیں آتے ہیں دکانداروں نے سرکار سے اپیل کی کہ ان کی مالی مدد کی جائے تاکہ انہیں مالی بحران سے نہ گزرنا پڑے۔