ETV Bharat / state

Altaf Bukhari On Anti Encroachment Drive انہدامی مہم سے غریب عوام مصیبتوں کا شکار، الطاف بخاری - انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج

اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جاری انسداد تجاوزات مہم سے لوگوں میں پریشانی بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کو فوری بند کرنا چاہیے اور جو سرکاری زمین پر کسی کا مکان وہ دکان بنے ہوئی ہے اسے ریگولائرائز کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیے۔

سید الطاف بخاری
سید الطاف بخاری
author img

By

Published : Feb 10, 2023, 6:21 PM IST

انہدامی مہم سے غریب عوام مصیبتوں کا شکار، الطاف بخاری

جموں: اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے جموں و کشمیر انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو سرکاری اراضی سے جبری طور پر بے دخل کرنے کے لئے شروع کی گئی انہدامی مہم کو بند کرے اور اس کے بجائے اس زمین اور غیر قانونی بستیوں کو ریگولائرائز کریں۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار جموں کے نگروٹہ میں پارٹی ورکرز کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔

سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ جبری بے دخلی اور مسماری مہم کے ذریعے لوگوں کو بے گھر کرنا ایک انتہائی غیر مناسب عمل ہے، جو غریب لوگوں کے لیے شدید مشکلات اور مصائب کا باعث بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے زخموں پر مرہم لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ پُر تشدد حالات کی وجہ سے سالہا سال سے مصیبتوں اور مصائب کا سامنا کررہے ہیں۔جموں کشمیر کے لوگوں کو 1947، 1965 اور 1971 کی جنگوں کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا ہے اور گزشتہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے وہ خونریزی، تباہی، تشدد وغیرہ کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو انہدامی مہم جیسے اقدامات کی وجہ سے مزید مصائب سے دوچار کرنے کے بجائے راحت فراہم کی ضرورت ہے۔

سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔انہوں نے کہاکہ اس مشکل وقت میں جموں و کشمیر عوام کے ساتھ اپنی پارٹی چٹان کی طرح کھڑی رہے گی۔سرکاری افسران کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ سرکاری افسران کو انہدامی مہم کے نام پر معصوم لوگوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر پر زور دیا کہ وہ ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں جو سرکاری اراضی کو اپنے قبضے میں لینے کے نام پر عام لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں۔

دریں اثنا، اپنی پارٹی کے نائب صدر ذوالفقار چودھری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو یقین دلایا کہ اپنی پارٹی جموں و کشمیر کے ریاست کا درجہ بحال کرانے کی کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی ریاست کے درجے کی بحالی اور عوام کے جمہوری حقوق کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں: BJP Leader’s Commercial Building Seized سرکاری اراضی پر تعمیر بی جے پی لیڈر کی کمرشل عمارت سیز

اپنی پارٹی کے صوبائی صدر منجیت سنگھ نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی کے غیر مبہم ایجنڈے کی وجہ سے اسے بہت کم وقت میں بھر پور عوامی تائید و حمائت حاصل ہوئی ہے۔ منجیت سنگھ نے پارٹی کے اس وعدے کو دہرایا کہ اگر اپنی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو وہ اس سرزمین کے ہر فرد کو معاشی فوائد بہم پہنچانے کے لئے متعدد اقدامات کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم جموں کے صارفین کو گرمیوں میں 500 یونٹ بجلی اور سردیوں میں 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ جبکہ وادی کے صارفین کو سردیوں میں 500 یونٹ اور گرمیوں میں 300 یونٹ بجلی مفت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، لڑکیوں کی شادی کی امدادی رقم کو پچاس ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کریں گے۔ اس علاوہ بزرگوں اور بیواوں کی ماہانہ پینشن کو ایک ہزار روپے سے پانچ ہزار روپے تک اضافہ کریں گے۔ مزید یہ کہ ہم ہر گھر کو سالانہ 4 مفت گیس سلنڈر (ری فل) فراہم کریں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.