ETV Bharat / state

Improvised Explosive Device جموں کے علاقے میں آئی ای ڈی کو ناکارہ بنادیا گیا - improvised explosive device in jammu area

وادی کشمیر میں متعدد مرتبہ آئی ای ڈی دھماکے ہوئے تاہم کئی مرتبہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آئی ای ڈی کو ناکارہ بھی بنادیا۔

جموں کے علاقے میں آئی ای ڈی کو ناکارہ بنادیا گیا

author img

By

Published : Aug 22, 2023, 8:06 AM IST

Updated : Aug 22, 2023, 9:04 AM IST

جموں کے علاقے میں آئی ای ڈی کو ناکارہ بنادیا گیا

جموں: سیکورٹی فورسز نے پیر کی رات دیر گئے نیشنل ہائی وے پر ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) برآمد کرکے عسکریت پسندی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔ نگروٹہ کے علاقے پنجگرائی میں دیسی ساختہ بم سڑک کے کنارے رکھا گیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ آئی ای ڈی کا استعمال فوجی قافلے یا امرناتھ یاتریوں کے قافلے کو اڑانے کے لیے کیا جانا تھا۔

رات گئے اطلاع ملنے پر پولیس کا بم ڈسپوزل اسکواڈ اور انسداد عسکریت پسندی اسکواڈ، نگروٹہ پولیس اور تمام سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور دھماکہ خیز مواد کو تباہ کردیا گیا۔ ایس ایس پی جموں چندن کوہلی کا کہنا ہے کہ ہائی وے کے کنارے ایک مشکوک ڈھانچہ دیکھا گیا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگروٹہ میں پنجگرائی کے مقام پر ہائی وے کے کنارے سڑک کے کنارے پولی تھین میں دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: نروال، جموں بم دھماکوں میں ملوث عسکریت پسند گرفتار، ڈی جی پی

اس واقعے کے بعد پوری شاہراہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جموں سے نگروٹہ ہائی وے پر دیر رات تک کشمیر جانے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی گئی۔ اطلاع ملتے ہی نگروٹہ کے ڈی ایس پی آکاش کوہلی، ایس ایچ او وشوا پرتاپ سنگھ اور ایس پی رورل راہل چڑک بھی موقع پر پہنچ گئے۔ رات ڈیڑھ بجے کے قریب بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے دھماکہ خیز مواد کو تباہ کیا گیا۔ جس کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقے کے ڈمپ ڈیٹا کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جا سکے کہ علاقے میں موبائل کے ذریعے کس نے بات کی ہے۔اسی علاقے میں دو سال قبل امرناتھ یاترا کے دوران ایک آئی ای ڈی برآمد ہوا تھا۔ وہ بھی وقت پر محفوظ طریقے سے تباہ ہو گیا۔

Last Updated : Aug 22, 2023, 9:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.