ETV Bharat / state

All Party Meeting In Jammu فاروق عبداللہ نے جموں میں آل پارٹی میٹنگ طلب کی - jammu bandh on property tax

نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے 11 مارچ کو جموں میں آل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کی صورتحال سمیت کئی دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Etv Bharat
All Party Meeting In Jammu
author img

By

Published : Mar 10, 2023, 5:16 PM IST

جموں: سابق وزیر اعلیٰ و جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے 11 مارچ کو جموں میں اپنے رہائش گاہ پر آل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے۔ میٹنگ میں شرکت کے لیے جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت بھی دے دی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہیں کہ جموں کشمیر کے درپیش کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے یہ آل پارٹی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ آل پارٹی میٹنگ کے حوالے سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکست کے لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے بتایا کہ 11 مارچ کو سہ پہر تین بجے جموں میں اس اجلاس کی صدارت ڈاکٹر فاروق عبداللہ کریں گے اور جموں کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی ہیں تاکہ جموں کشمیر کی تعمیر ترقی اور خوشحالی کے لئے بات کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے میٹنگ بلائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تمام جماعتیں میٹنگ میں شرکت کریں گی اور جموں و کشمیر کو درپیش اہم مسائل پر غور و خوض کریں گے۔
مزید پڑھیں: All Party Meeting in Jammu غیر مقامی کشمیریوں کو ووٹ کے حق کی مخالفت جاری
بتادیں کہ 2022 میں بھی جموں میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آل پارٹی میٹنگ منعقد کی تھی جس میں جموں کشمیر کے کئی سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ جموں چیمبر آف کامرنس اینڈ انڈسٹریز نے جائیداد ٹیکس کے خلاف 11مارچ سنیچر کو جموں بند کی کال دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ منتخب عوامی حکومت پر ہی چھوڑنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.