ETV Bharat / state

Road Accident In Kishtwar کشتواڑ میں کروزر گاڑی حادثے کا شکار، سات افراد ہلاک - کروزر گاڑی حادثے کا شکار

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ایک کروزر گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں سات افراد ہلاک جب کہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 24, 2023, 10:54 AM IST

Updated : May 24, 2023, 11:54 AM IST

کشتواڑ میں کروزر گاڑی حادثے کا شکار 7 افراد ہلاک

کشتواڑ: جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں بدھ کی صبح پکلدول پاور پروجیکٹ کے ملازمین اور مزدور ایک گاڑی میں سوار ہوکر اکھالا سے سیبڑبھتی جارہے تھے، اسی دوران یہ گاڑی سڑک کے درمیان ڈھنگڈیرو کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس درد ناک حادثے میں سات افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ افسران کے مطابق یہ واقعہ ڈانگ ڈورو ڈیم سائٹ پر پیش آیا ہے۔ کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر دیونش یادو نے کہا کہ اس سڑک حادثے میں 7 افراد کی موت ہوگئی ہے جب کہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔ زخمیوں کو ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت کے مطابق ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Student Found Dead in Jammu Hotel جموں کے ہوٹل سے راجوری کے طالب علم کی لاش برآمد

مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج) سائنس اور ٹکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر دیونش یادو سے سڑک حادثہ کے بارے میں بات چیت کی جس کے بعد مرکزی وزیر نے کہا کہ 7 افراد ہلاک، 1 شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ زخمیوں کو ضرورت کے مطابق ضلع ہسپتال کشتواڑ یا جی ایم سی ڈوڈا منتقل کیا جا رہا ہے۔ ضرورت پڑنے پر ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل رامبن کے ڈھلواس علاقے میں ایک سڑک حادثے میں قریب ڈیڑھ درجن مسافر زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی تھی۔ تاہم اس حادثے میں کسی کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Road accident In Srinagar پانتھہ چوک میں سڑک حادثہ، موٹر سائیکل سوار ہلاک

Last Updated : May 24, 2023, 11:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.