فوجی ذرائع کے مطابق بارہمولہ کے ریلوے اسٹیشں کے قریب عسکریت پسندوں کے دو معاونین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ عسکریت پسندوں نے بارہمولہ کے ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ گرفتارشدہ عسکریت پسندوں کے معاون کی شناخت اور شدت پسند تنظیم سے وابستہ ہونے کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو دفعہ 370 کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو منسوخ کرنے کے فیصلوں کے بعد سرینگر بارہمولہ ریل خدمات کی معطلی کے بعد 12 نومبر سے ٹرین کی خدمات بحال کردی گئیں ۔