ETV Bharat / state

جموں وکشمیر میں بارڈر سیکیورٹی کا جائزہ - Cases of dropping of weapons

جموں زون کے انسپکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ نے میٹنگ کے دوران افسران سے اتحاد میں کام کرنے کی تلقین کی اور انھیں اس خطے میں در پیش چیلنجز کے بارے میں جانکاری دی۔

جے-کے میں بارڈر سیکیورٹی کا جائزہ
جے-کے میں بارڈر سیکیورٹی کا جائزہ
author img

By

Published : Sep 27, 2020, 7:24 AM IST

جموں زون کے انسپکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ نے ہفتے کے روز بارڈر سکیورٹی گرڈ اور قومی شاہراہ کی حفاظت کا جائزہ لیا جبکہ پولیس فورس کو سرحدی علاقوں کے لوگوں سے تعلقات کو مزید گہرے بنانے پر زور دیا۔

جے-کے میں بارڈر سیکیورٹی کا جائزہ
جے-کے میں بارڈر سیکیورٹی کا جائزہ

سنگھ نے ضلع سانبہ کا دورہ کیا اور بارڈر سکیورٹی گرڈ اور نیشنل ہائی وے کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا، خاص طور پر ملک دشمن عناصر کے ذریعہ تخریبی سرگرمیوں کو انجام دینے کے خدشات پر روشنی ڈالی۔

جموں وکشمیر پولیس راجیش شرما کے بیان کے مطابق ایس ایس پی سانبہ نے ضلع میں سکیورٹی کے بارے میں ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دی جس میں بارڈر سیکیورٹی فورس ، آرمی اور سانبہ پولیس کی تین درجات میں تعیناتی انسداد دہشت گردی گرڈ اور اس کے بعد ایس پی آپریشنز ، ایس ایس پی کٹھوعہ اور ڈی آئی جی ادھم پور نے بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے بارے میں پیش کیا۔

سنگھ نے اجلاس میں افسروں کو اتحاد میں کام کرنے کی تلقین کی اور انھیں اس خطے میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں اور حالیہ رجحانات کے بارے میں حساسیت دی۔

جے کے پولیس کے ترجمان نے کہا کہ 'افسران کی تجاویز مرتب کی گئیں اور سیکیورٹی گرڈ کو بہتر بنانے اور تقویت دینے کے لئے ہدایات فراہم کی گئیں۔ ڈرون کی مدد سے اسلحہ چھوڑنے کے معاملات پر خصوصی طور پر بات کی گئی اور اس سے نمٹنے کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا'۔

سنگھ نے مزید کہا کہ 'ہمیں مستقل چوکنا رہنا ہے تاکہ جموں و کشمیر میں امن کو خراب کرنے کی کسی بھی بری کوشش کو موثر انداز میں ناکام بنایا جائے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.