جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں رہبر کھیل، رہبر جنگلات اور رہبر زراعت کے سینکڑوں عارضی ملازمین بی جے پی ہیڈ کوارٹر کے باہر حکومت کی جانب سے جاری حکم نامہ کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ Rahbar Agriculture Employees protest Continue
رہبر جنگلات، زراعت اور کھیل ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت نے تینوں محکموں کے عارضی ملازمین کی اسامیوں پر از سر نو تقرری کرنے کا اعلان کرکے ان کے ساتھ ظلم کررہی ہے۔ حکومت اپنے حکم نامے کو فوری طور پر منسوخ کرے اور تمام عارضی ملازمین کو مستقل کرے۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ سال قبل سرکار نے کابینہ میں پاس ہوئے ایک حکم نامے کے تحت رہبر کھیل، زراعت اور این وائی سی کو تعینات کیا تھا۔
ملازمین کے مطابق اس وقت رہبر جنگلات کے ملازمین کو تین اور چار ہزار روپے پر تعینات کیا گیا تھا جبکہ تمام ملازمین پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی ہیں سرکار نے ان کے ساتھ معاہدہ بھی کیا تھا کہ 5 سال بعد انہیں مستقل کیا جائے گا، لیکن حکومت تینوں محکموں کی عارضی آسامیوں کو دوبارہ مشتہر کرنے کا اعلان کرکے ان کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے جو افسوسناک ہے۔ Rahbar Agriculture Employees protest Continue
مزید پڑھیں:
وہیں دوسری جانب سے رہبر کھیل کے ملازمین نے بڈگام میں بھی حکومت کے خلاف زور دار احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ تینوں محکمہ کے تمام پوسٹوں پر عارضی ملازمین کو ریگولر کیا جائے نہیں تو احتجاج جاری رہے گا
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے رہبر کھیل، رہبر جنگلات اور رہبر زراعت کے سینکڑوں عارضی ملازمین کی اسامیوں کو دوبارہ مشتہر کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اتوار کے روز سینکڑوں کی تعداد میں مرد اور خواتین عارضی ملازمین نے حکومت کے اس ٖفیصلے کے خلاف زور دار احتجاج کیا تھا اور ہمیں انصاف دو ،ظالمانہ حکم نامہ واپس کرو کے نعرے بھی لگائے تھے۔