ETV Bharat / state

بی ایس ایف نے کشمیر میں منایا دیوالی کا تہوار

سرحدی حفاظتی عملہ یعنی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کی جانب سے سنیچر کو دیوالی کے موقع پر جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں واقع بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔

author img

By

Published : Oct 27, 2019, 3:50 PM IST

بی ایس ایف نے کشمیر میں منایا دیوالی کا تہوار

اس تقریب کا مقصد نامساعد حالات کے دوران اپنے گھر سے دور وادی اور سرحدی علاقوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے بی ایس ایف اہلکاروں کے لیے دیوالی تہوار کے ذریعے تفریح و جشن کا ایک موقع فراہم کرنا تھا۔

تاکہ دیوالی کے روز اپنے گھر سے دور کام کر رہے یہ اہلکار مایوس نہ ہوں اور وہ ڈیوٹی کے دوران بھی دیوالی منا سکیں۔

تقریب میں بی ایس ایف افسران و اہلکاروں کے علاوہ ان کے اہلخانہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔تقریب میں خرید و فروخت کے لیے عارضی دکانیں بھی سجائی گئی تھیں جبکہ فورسز اہلکاروں کے لیے کئی اسٹال بھی قائم کیے گئے تھے۔

وہیں اس موقع پر تفریح کے لیے رنگا رنگ پروگرام اور سٹیج شو کے ساتھ ساتھ موسیقی کے بھی پروگرام منعقد کیے گئے۔

اس موقع پر بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل ابھینو کمار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کشمیر میں نا سازگار حالات کے دوران بھی بی ایس ایف کام کر رہی ہےاور ممکن نہیں ہے کہ سب کو چھٹی دی جا سکے اسی لیے اس تقریب کا مقصد ہے کہ سپاہی ڈیوٹی کے دوران بھی دیوالی کا جشن منا سکیں۔

وادی کشمیر تہوار منانے آئے اہلکاروں اور ان کے رشتہ داروں نے بتایا کہ اس تہوار سے انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے اور وہ ڈیوٹی کے دوران بھی اس تہوار کا جشن منا پائے۔

دریں اثناء سرینگر میں ہی سی آر پی ایف کی 117بٹالین کی جانب سے بھی دیوالی کے موقعے پر ایک چھوٹے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

Intro:Body:

sunday 1

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.