ہماچل پردیش کا معروف سیاحت کا شہر منالی عام لوگوں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کی شوٹنگ کی پسندیدہ مرکز بنتا جارہا ہے، اس لیے آج شام اداکارہ روینہ ٹنڈن ویب سیریز کی شوٹنگ کے لیے منالی آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے منالی کا رخ کیا ہے۔
اطالع کے مطابق وہ منالی کے کوٹھی، گلابا اور سولنگنالہ سمیت دیگر مقامات پر 40 دن شوٹنگ کریں گی۔
خیال رہے عالمی وبا کوروناوائرس سے تحفظ کے پیش نظر ملک گیر پیمانے پر کیے جانے والے لاک ڈاؤن کے بعد بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے منالی کا رخ کیا ہے، جہاں پچھلے کچھ مہینوں سے شوٹنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
مشہور گلوکار بادشاہ نے بھی منالی کی وادیوں میں چھٹیوں کے دن آرام کے لمحے گزارے ہیں، جبکہ ان کے علاوہ شلپا شیٹی اور پریش راول سمیت بہت سے اداکار 'ہنگامہ-2' فلم کی شوٹنگ کے لیے منالی آئے تھے۔
اس درمیان ساؤتھ سپر سٹار ناگا ارجن بھی ایک تلگو فلم کی شوٹنگ کے لیے منالی پہنچے تھے۔