ETV Bharat / state

ہریانہ: نوح میوات میں نیتی آیوگ کی خصوصی پہل - Noh news

ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں نیتی آیوگ اور پیرا مل فاؤنڈیشن نے آج 112 ایسپیریشنل ڈسٹرکٹ میں "سرکچھت ہم سرکچھت تم ابھیان" کا آغاز کیا گیا تاکہ ضلع انتظامیہ کووڈ 19 کے ہلکے مریضوں کو گھر پر ہی دیکھ ریکھ میں مدد کی جا سکتی ہے۔

hr_nuh_01_news neeti aayog_routine_vis1_hrur10001
ہریانہ :نوح میوات میں نیتی آیوگ کی خصوصی پہل
author img

By

Published : Jun 11, 2021, 2:34 PM IST

ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں نیتی آیوگ اور پیرا مل فاؤنڈیشن نے آج 112 ایسپیریشنل ڈسٹرکٹ میں "سرکچھت ہم سرکچھت تم ابھیان" کا آغاز کیا تاکہ ضلع انتظامیہ کووڈ 19 کے ہلکے مریضوں کو گھر پر ہی دیکھ ریکھ میں مدد کی جا سکے یا پھر جو غیر مریض یا معتدل ہیں۔ معلوم ہوکہ یہ مہم ایسپیریشنل ڈسٹرکٹس کولیبوریٹو نامی خاص پہل کے تحت ہے۔ جس میں مقامی قائدین، ​​سول سوسائٹی اور رضاکاروں اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایسپیریشنل ڈسٹرکٹ کے اہم علاقوں میں ضلع میں بڑھ پریشانیوں کا حل نکالیں گے۔

دیکھیں ویڈیو
مہم کی شروعات کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے سی ای او نے کہا کہ "سرکچھت ہم سرکچھت تم ابھیان" ایک اہم پہل ہے جو ایمرجنسی ضرورتوں کا جواب دیتی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ یہ مہم تقریباً کووڈ کے 70 فیصدی معاملات کو گھر میں کنٹرول کرنے، نظام صحت پر دباؤ کم کرنے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلنے سے روکنے کے لئے ضلعی تیاریوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی ہدایت نامہ کی بنیاد پر، غیر سرکاری تنظیمیں مقامی رضاکاروں کو متحرک کریں گی تاکہ متاثرہ لوگوں کو گھروں کی دیکھ بھال میں مدد فراہم کی جاسکے۔ رضاکاروں کو تربیت دی جائے گی کہ وہ 20 متاثرہ خاندانوں میں سے ہر ایک کووڈ پروٹوکول پر عمل پیرا ہونے، نفسیاتی اور معاشرتی مدد فراہم کرنے اور انتظامیہ کو مریضوں کے بارے میں بروقت تازہ ترین معلومات فراہم کرنے کی تربیت فراہم کریں۔

پروگرام کے آغاز میں شکتی سنگھ، ڈپٹی کمشنر نوح، دھنشری معاون افسر وزیر اعلیٰ، مفید احمد، پروگرام منیجر ایسپیریشنل ڈسٹرکٹ نیتی آیوگ، ہرشیت کمار آئی اے ایس، عارف، نریندر شرما پروگرام منیجر وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.