ETV Bharat / state

ASBK Adbi Award مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات کو اسباق ادبی ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا - سردار ولبھ بھائی پٹیل اسمارک

احمدآباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل اسمارک میں گجرات کے مشہور ادبا، شعرا، صحافیوں اور اساتذہ کو اسباق ادبی ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا۔ ادارے کی سیکریٹری حافظ ولی احمد خان کے زیر اہتمام یہ ایوارڈ دے گئے۔ اس موقعے پر احمدآباد کی ایف ڈی ہائی اسکول فار گرلز طالبات کو بھی مختلف میڈل سے نوازا گیا۔ Asbk Adbi Award

ادبا، شعراء ،صحافی اور اساتذہ کو اسباق ادبی ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 2:18 PM IST

ادبا، شعراء ،صحافی اور اساتذہ کو اسباق ادبی ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا

احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد میں واقع سردار ولبھ بھائی پٹیل اسمارک میں گجرات کے مشہور ادبا،شعراء،صحافی اور اساتذہ کو اسباق ادبی ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا۔اسباق ادبی ایوارڈ 2023 کے پروگرام میں اسباق پبلشر کی جانب سے چار کتابوں کا رسم اجرا بھی ہوا۔ اس موقعے پر ایوارڈ یافتہ صحافی غلام محمد انصاری نے کہا کہ یہ بہت اچھی پہل ہے۔ اسباق ادبی ایوارڈ 2023 سے گجرات کی مختلف شخصیات کو نوازا گیا۔ ولی احمد خان کی کوشش قابل تعریف رہی ہے۔ ان کی محنت کی وجہ سے آج اتنے سارے ادبا اور شعراء ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہوئے جو برسوں سے اردو ادب میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Asne Milan program in ahemdabad گجرات مسلم سماج کی جانب سے مِلن پروگرام کا انعقاد

وہیں اس موقعے پر پروفیسر محی الدین بامبے والا کہا کہ جس طریقے سے اردو زبان کی ترویج و اشاعت کی ضرورت ہے۔ اس طرح کا کام فی الحال نہیں ہو رہا ہے۔ اردو زبان کو زندہ رکھنے کی کافی ضرورت ہے۔قارئین کی وجہ سے اردو زندہ ہے ۔لوگوں کو اردو پڑھنا چاہیے کیونکہ اردو کو زندہ کرنا آج کے زمانے میں بہت ضروری ہے۔ ریحانہ قاضی تنہا نے کہا کہ میری اردو میں دو کتابیں شائع ہوچکی ہے جو شعری مجموعہ ہے۔میری اردو میں جو خدمات ہے۔ اسے مدنظر رکھتے ہوئے مجھے آج ایوارڈ دیا گیا اس کے لئے میں کافی خوش ہوں۔ میری وجہ سے میرے شہر کا نام بھی روشن ہوا۔میں آگے بھی میں اردو کے لئے خدمات انجام دیتی رہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.