ETV Bharat / state

Z Morh Tunnel زیڈ مور ٹنل کو آخر کب کھولا جائے گا - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے سونہ مرگ کو امسال سردیوں کے ایام میں مکمل طور پر کھلا رکھنے کا ابھی کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ہے، کیونکہ زیڈ موڑ ٹنل میں ابھی بھی 20 فیصد کام ہونا باقی ہے اور حکام اس ٹنل کو اگلے سال دسمبر تک مکمل کرنے کا عندیہ دے رہے ہیں۔ حالانکہ زیڈ موڑ ٹنل کھولنے کی تاریخ '15 نومبر' گذر چکی ہے۔ Z Morh Tunnel finally When Opened

گاندربل: تعمیراتی کمپنی این ایچ آئی ڈی سی ایل کے جنرل منیجر وجے کانت پانڈے نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ابھی ٹنل کے اندر کام جاری ہے اور موسم سرما کے دوران ٹنل کے ٹیوب کو صرف ایمرجنسی کے وقت ہی کھول دیا جائے گا‘‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ’’ ٹنل کا 80 فیصد کام مکمل ہوا ہے اور دسمبر 2023 تک زیڈ موڑ ٹنل کا کام مکمل ہو جائے گا‘‘۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر کو صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے سونہ مرگ کا دورہ کرنے کے دوران بتایا تھا کہ امسال موسم سرما کے دوران سونہ مرگ کو کھلا رکھا جائے گا۔ صوبائی کمشنر نے ہوٹل مالکان اور متعلقہ محکموں کو موسم سرما سے قبل سیاحوں کی سہولیات کا انتظام کرنے کی ہدایت بھی دی تھی۔ صوبائی کمشنر نے ایک میٹنگ میں ہوٹل مالکان سے کہا تھا کہ وہ موسم سرما کے دوران سیاحوں کو تمام سہولیات بہم رکھنے کے لیے ابھی سے انتظام کریں۔ When will the Z Morh Tunnel finally be Opened?
Z Morh Tunnel
author img

By

Published : Nov 26, 2022, 11:14 AM IST

گاندربل: تعمیراتی کمپنی این ایچ آئی ڈی سی ایل کے جنرل منیجر وجے کانت پانڈے نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ابھی ٹنل کے اندر کام جاری ہے اور موسم سرما کے دوران ٹنل کے ٹیوب کو صرف ایمرجنسی کے وقت ہی کھول دیا جائے گا۔' انہوں نے مزید بتایا کہ 'ٹنل کا 80 فیصد کام مکمل ہوا ہے اور دسمبر 2023 تک زیڈ موڑ ٹنل کا کام مکمل ہو جائے گا۔' یہ امر قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر کو صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے سونہ مرگ کا دورہ کرنے کے دوران بتایا تھا کہ امسال موسم سرما کے دوران سونہ مرگ کو کھلا رکھا جائے گا۔ صوبائی کمشنر نے ہوٹل مالکان اور متعلقہ محکموں کو موسم سرما سے قبل سیاحوں کی سہولیات کا انتظام کرنے کی ہدایت بھی دی تھی۔ صوبائی کمشنر نے ایک میٹنگ میں ہوٹل مالکان سے کہا تھا کہ وہ موسم سرما کے دوران سیاحوں کو تمام سہولیات بہم رکھنے کے لیے ابھی سے انتظام کریں۔ When will the Z Morh Tunnel finally be Opened?

یہ بھی پڑھیں:

صوبائی کمشنر نے میٹنگ میں بتایا تھا کہ امسال 15 نومبر سے زیڈ موڑ ٹنل کے ایک ٹیوب کو کھول دیا جائے گا جس پر ہوٹل مالکان اور سیاحت سے جڑے دیگر افراد نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔ اس کے بعد 9 نومبر کو ہوٹلرس کلب سونہ مرگ، ہوٹل مالکان، ٹرانسپورٹر اور بیوپار منڈل نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا۔ ہوٹل مالکان اور سیاحت سے جڑے افراد نے اس بات کا مطالبہ کیا تھا کہ سردیوں کے ایام میں سونہ مرگ کو کھلا رکھنے کے لیے زیڈ موڑ ٹنل کو کھلا رکھنا ہوگا کیونکہ برفانی تودے گرنے کی وجہ سے سڑک بند ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ بجلی، فائر سروسز کے علاوہ دیگر سہولیات دستیاب رہنی چاہیے۔ لیکن 15 نومبر کو زیڈ موڑ ٹنل کو کھلا نہیں چھوڑا گیا اور نہ اس کے لیے کوئی نئی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

چیف انجینئر پی ڈی سی ایل جاوید یوسف ڈار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سونہ مرگ تک کیبل بچھانے کے لیے ٹینڈرالاٹ کئے گئے ہیں اور حکومت کی طرف سے رقم بھی واگزار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے لیے دسمبر کے آخر تک کیبل بچھانے کا ٹارگٹ ہے۔ سونہ مرگ کو پانی کی فراہمی کے بارے میں محکمہ جل شکتی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرنثار احمد ڈار نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کی طرف سے ابھی تک پانی کی پائپ لائن بچھانے کے لیے این او سی فراہم نہیں کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کی کوشش ہوگی کہ سونہ مرگ میں ہوٹلوں کو موسم سرما کے دوران پانی کی سپلائی برابر فراہم کی جاسکے۔
ئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.