ETV Bharat / state

Snow Clearance Started on Sgr Leh Highway سرینگر-لیہہ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام جاری - سرینگر لیہہ شاہراہ برف ہٹانے کا کام

حکام نے مسافرین سے سرینگر لیہہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک محکمہ کے ساتھ رجوع کرنے کی اپیل کی ہے۔Snow Clearance in Ganderbal

1
1
author img

By

Published : Dec 31, 2022, 3:29 PM IST

a

گاندربل: سرینگر لیہہ شاہراہ پر برف ہٹائے جانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور حکام کے مطابق درماندہ گاڑیوں کو اپنی منزلوں کی جانب روانہ کرنے اور مکمل طور پر برف ہٹانے کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت کی اجازت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ جمعرات کو ہوئی برفباری کی وجہ سے سرینگر لیہہ شاہراہ کو عارضی طور پر ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں سونہ مرگ اور منی مرگ میں درجنوں گاڑیاں درماندہ ہوگئیں تھیں۔ Snow Clearance on Srinagar Leh Highway

سرکاری زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی زوجیلا کے دونوں طرف بیکن نے برف ہٹانے کا کام تقریبا مکمل کر لیا جس کے بعد پہلے منی مرگ سے سونہ مرگ کی طرف درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ محکمہ ٹریفک کے ایک اہلکار نے بتایا کہ زیرو پوائنٹ زوجیلا سے رانگہ تک برفباری اور منفی درجہ حرارت کی وجہ سے سڑک پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے آمد ورفت میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ اُنہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ شاہراہ پر سفر شروع کرنے سے قبل ٹریفک پولیس سے شاہراہ کی صورتحال کے متعلق آگاہی حاصل کریں۔ Srinagar Leh Highway Closed Due to Snowfall

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.