ETV Bharat / state

Two Man were Buried Under An Avalanche In Ganderbal برفانی تودے کے نیچے دو مزدور دب گئے ایک کی لاش دستیاب

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ علاقے میں ایک برفانی تودا گرا جس کے نتیجے میں دو مزدور زندہ دفن ہوگئے انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور جمعرات کی سہ پہر تک ایک مزدور کی لاش برآمد کی گئی جب کہ دوسرے کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ Avalanche In Ganderbal One Man Died

وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 2:03 PM IST

Updated : Jan 12, 2023, 5:10 PM IST

گاندربل میں برفانی تودے گرے

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ علاقے میں ایک برفانی تودا گرا جس کے نتیجے میں دو مزدور زندہ دفن ہوگئے انتظامیہ نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور جمعرات کی سہ پہر تک ایک مزدور کی لاش برآمد کی گئی جبکہ دوسرے کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے سر بل سونہ مرگ علاقے میں ایک بھاری بھرکم برفانی تودا گرا برفانی تودا گر آنے کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع انتظامیہ ، پولیس اور فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ذرائع نے میگا ٹنل میں کام کرنے والے برفانی تودے کے نیچے زندہ دفن ہوئے جنہیں تلاش کرنے کی خاطر فوری طورپر آپریشن شروع کیا، معلوم ہوا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے لاپتہ مزدور کی لاش برآمد کی جبکہ اُس کے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ برفانی تودے کے نیچے کتنے لوگ دفن ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے برفانی تودا گر نے کے بعد پانچ افراد لاپتہ ہوئے تاہم انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ صرف دو مزدوروں کے زندہ دفن ہونے کی خبر ملی ہے اور ابھی تک صرف ایک مزدور کی لاش برآمد کی گئی ہے۔سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس، فوج ، ایس ڈی آر ایف اور ٹنل کے کام پر مامور افراد کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:Winter Tourism Pahalgam شدید سردی کے باوجود پہلگام سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

یک سرکاری عہدیدار کے مطابق علاقے کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور لوگوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے سے احتراز کریں اور حکام نے لوگوں کو مدد کے لئے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرس فراہم کئے ہیں۔ بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔

Last Updated : Jan 12, 2023, 5:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.