گاندربل: کانگریس کے سینیئر لیڈر راہل گاندھی جمعے کی سہ پہر کو شہرہ آفاق سونہ مرگ پہنچے جہاں پر کانگریس لیڈران اور کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔
اطلاعات کے مطابق لداخ سے واپسی پر راہل گاندھی جمعے کی سہ پہر کو سونہ مرگ پہنچے جہاں پر پہلے سے موجود کانگریس لیڈروں اور کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔نامہ نگار نے بتایا کہ کانگریس کے سینئر لیڈران طاریق حمید قرہ اور سابق وزیر غلام احمد میر نے راہل گاندھی کا استقبال کیا ۔
-
Congress MP Rahul Gandhi visits Sonmarg in J&K
— ANI (@ANI) August 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
(Pictures: AICC) pic.twitter.com/QOzfSnH6x0
">Congress MP Rahul Gandhi visits Sonmarg in J&K
— ANI (@ANI) August 25, 2023
(Pictures: AICC) pic.twitter.com/QOzfSnH6x0Congress MP Rahul Gandhi visits Sonmarg in J&K
— ANI (@ANI) August 25, 2023
(Pictures: AICC) pic.twitter.com/QOzfSnH6x0
مزید پڑھیں:
- کانگرس لیڈر راہل گاندھی آج کشمیر کے 'ذاتی' دورے پر
- کانگریس چار ریاستوں میں انتخابات جیت رہی ہے،2024 میں کانگریس بی جے پی کو شکست دے گی، راہل گاندھی
واضح رہے کہ گزشتہ روز راہل گاندھی نے کرگل میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "لداخ ایک اسٹریٹجک جگہ ہے، ایک بات تو واضح ہے کہ چین نے ہندوستان کی زمین چھین لی ہے۔ یہ افسوسناک ہے کہ اپوزیشن کی میٹنگ میں پی ایم مودی نے کہا کہ لداخ کا ایک انچ بھی چین نے نہیں لیا۔" جو کہ جھوٹ ہے۔" راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی نے ہندوستان کی زمین پر چین کے قبضہ کے بارے میں جھوٹ بولا ہے۔
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)