ETV Bharat / state

Primary Health Centre Lacs Basic Facilities: پرائمری ہیلتھ سینٹر برائے میں بنیادی سہولیات کا فقدان - تولہ مولہ طبی مرکز

ضلع گاندربل سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر قائم تولہ مولہ پرائمری ہیلتھ سینٹر Primary Health Centre Tulla Mulla میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہونے کے سبب لوگوں کو طبی سہولیات کے حوالے سے مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

Primary Health Centre Lacs Basic Facilities:پرائمری ہیلتھ سینٹر برائے میں بنیادی سہولیات کا فقدان

author img

By

Published : Dec 22, 2021, 2:27 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں رہائش پذیر ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو طبی سہولیات کے فقدان کے باعث Lack of Medical Facilities in Ganderbalمتعدد دشواریوں کا سامنا ہے۔

پرائمری ہیلتھ سینٹر برائے میں بنیادی سہولیات کا فقدان

دو ماہ قبل عوام کے لگاتار اصرار پر محکمہ صحت نے تولہ مولہ طبی مرکز PHC Tulla Mulla Ganderbalکو چوبیس گھنٹوں کے لئے کھلا رکھنے کا حکمنامہ جاری کیا گیا تاہم طبی مرکز میں بنیادی سہولیات Primary Health Centre Lacs Basic Facilitiesبشمول ڈاکٹروں کی تعیناتی سمیت دیگر سہولیات کے حوالے سے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ حکمنامے کے بعد طبی مرکز PHC Tulla Mulla Ganderbalمیں ڈاکٹر چوبیس گھنٹے دستیاب رہے تاہم رہائش اور دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کے بعد انہوں نے اسپتال میں قیام کرنا ترک کر دیا۔

مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ طبی مرکز میں صفائی پر تعینات عملہ مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے حیات نگر، موشر پورہ، نوپورہ، تلہ ونہ پورہ، بٹہ پورہ، عیدگاہ کالونی، وگے پورہ، بنہ پورہ، پیر محلہ، ڈانگر پورہ سمیت دیگر کئی علاقوں میں رہائش پذیر ہزاروں افراد طبی معائنے کے لئے طبی مرکز تولہ مولہ کا رخ کرتے ہیں تاہم انکے مطابق طبی مرکز میں عملہ کی کمی، بجلی جیسی بنیادی ضرورت کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو دیگر اسپتالوں یا نجی کلنک کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

تولہ مولہ کے باشندوں نے طبی مرکز میں ڈاکٹروں کی تعیناتی خصوصاً امراض خواتین کے لیے خاتون ڈاکٹر سمیت دیگر نیم طبی عملہ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے، وہیں انہوں نے اسپتال میں بجلی اور طبی مرکز میں قیام کرنے والے ڈاکٹروں کے لیے بنیادی ضروریات کی فراہم کو یقینی بنائے جانے کی بھی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.