ETV Bharat / state

سرینگر لیہہ شاہراہ بند، عوام پریشان - حقیقی کنٹرول لائن

سرینگر لیہہ قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل وحمل معطل کر دینے کی وجہ سے لوگوں میں تشویش و فکر مندی بڑھ گئی ہے۔

سرینگر لیہہ شاہراہ بند، عوام پریشان
سرینگر لیہہ شاہراہ بند، عوام پریشان
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 9:03 PM IST

لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر بھارت چین افواج کے درمیان تازہ کشیدگی کے پیش نظر سرینگر لیہہ قومی شاہراہ بند کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے دونوں طرف سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ہے۔ شاہراہ پر صرف سیکیورٹی کی گاڑیوں کو آنے جانے کی اجازت ہے۔

سرینگر لیہہ شاہراہ بند، عوام پریشان

شاہراہ بند کر دینے کی وجہ سے مسافر و ڈرائیورز کافی پریشان ہیں۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ مال بردار گاڑیاں لیہہ لداخ کی طرف رواں دواں تھی جنہیں منیگم کے پاس روک دیا گیا ہے۔

سرینگر لیہہ شاہراہ چند روز قبل تیز بارش کے باعث بند کر دی گئی تھی جس کے بعد موسم میں بہتری آنے کے بعد دوبارہ شروع کی گئی تاہم منگل کی صبح ایک بار پھر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحتی مقام مغل سرائے ویری ناگ جانوروں کی آماجگاہ

ادھر ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ لیہہ کرگل جانے والی مسافروں کا کہنا ہے کہ انہیں آج صبح سے ہی انہیں روک دیا گیا ہے جبکہ انہیں ابھی تک یہ پتا نہیں کہ ان کی گاڑیوں کو کس وجہ کے لیے روک دیا گیا ہے۔

اُنکا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ کو ہائی وے بے بند ہی کر نا تھا تو پہلے ہی ایک نوٹس جاری کیا چاہیے تھا، تاکہ مال بردار گاڑیاں راستے میں درماندہ نہ ہو جاتی۔انہوں نے کہا کہ اب گاڑیوں میں پڑا مال خراب ہو سکتا ہے جسے کافی نقصان ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 15 اور 16 جون کی درمیانی شب کو چین اور بھارت کی افواج کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی تھی جس میں ایک کرنل سمیت 20 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ چین کا بھی بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا تھا لیکن وہ اسے تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا۔

اس ہلاکت خیز جھڑپ کے بعد سے جہاں لداخ یونین ٹریٹری میں خوف ودہشت کا ماحول سایہ فگن ہے وہیں دوسری طرف سرینگر – لیہہ قومی شاہراہ پر فوجی اور جنگی ساز و سامان والی گاڑیوں کی نقل وحمل بڑھ جانے سے بھی لوگوں میں تشویش و فکر مندی مزید بڑھ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.