ETV Bharat / state

Ganderbal Highway: شاہراہ کی کشادگی کے کاموں میں سست روی سے عوام کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Feb 28, 2022, 2:24 PM IST

سال 2018 سے شروع ہوا پاندچھ وائیل شاہراہ پر اب تک تعمیراتی کام مکمل نہیں ہونے سے عوام الناس کو مشکیلات و پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گاندر بل کو ضلع کا درجہ ملے 15 گزر گیا ہے لیکن ابھی بھی ترقیاتی منصوبے کو یہاں عملی جامہ نہیں پہنایا گیا ہے People are Worried about the Incomplete Construction of Ganderbal Road۔

Gandarbal Highway
Gandarbal Highway

گاندربل کی مرکزی شاہراہ کی کشادگی کا کام سال 2018 میں دو مرحلوں میں شروع کیا گیا تھا تاہم چار سال گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک شاہراہ کا نصف کلو میٹر بھی مکمل نہ ہوسکا جس کی وجہ سے گاندربل کے درجنوں علاقوں میں رہائش پذیر آبادی کو گوناگوں مشکلات درپیش ہیں Openness of Ganderbal Highway۔

ویڈیو دیکھیے۔

سال 2007 میں دیگر آٹھ اضلاع کے ساتھ ساتھ گاندربل کو ضلع کا درجہ حاصل ہوا تھا، تاہم 15 سال گزر چکے ہیں گاندربل کو ضلع بنے ہوئے لیکن اس کے باوجود بھی اہم ترین ترقیاتی منصوبوں پر کام مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔ جن میں پاندچھ وائیل شاہراہ کی کشادگی، اکہال اور کنگن کو ملانے والا رابطہ پل، نالہ سندھ پر وائیل کے مقام پر پل کی تعمیر، نالہ سندھ پر سربل سے لیکر شادی پورہ تک 7 زیر تعمیر پلوں کا کام نامکمل ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے Ganderbal Jammu Kashmir۔

شاہراہ کی کشادگی کا منصوبہ مرکزی حکومت کے زیر انتظام سنٹرل سڑک فنڈز اسکیم کے تحت شروع کیا گیا تھا۔ 65 کروڑ روپے میں 20 کروڑ روپے شاہراہ کی کشادگی اور تعمیر و تجدید کے لئے مختص کئے گئے تھے جبکہ باقی ماندہ 45 کروڑ روپے اُن مالکان کے لئے مختص کیے گئے جن کی اراضی، تعمیراتی ڈھانچہ جن میں رہائشی مکان اور دکانیں اور درخت شاہراہ کی کشادگی کے دائرے میں آتے تھے۔ ان کومعاوضے کے طورادا کرنے تھے Central Road Funds Scheme۔

People are facing difficulties due to the slow speed in the opening of the highway
خستہ حال ۔۔۔۔

سرینگر سے سونمرگ تک موجود درجنوں علاقوں میں رہائش پذیر لاکھوں کی آبادی کا انحصار اسی شاہراہ پر ہے۔ جس پر روزانہ ہزاروں نجی، کمرشل، سیاحوں کی گاڑیاں صبح شام دوڑتی رہتی ہیں۔

سال 1950 سے لیکر سال 2010 تک لداخ فوجی اور سول کانوائے، امرناتھ یاترا کانوائے، سیاحتی مقام سونمرگ سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں کی گاڑیاں سمیت گاندربل کے درجنوں علاقوں کے لئے جانے والی گاڑیوں کیلئے یہی شاہراہ تھی، تاہم سال 2010 میں سمبل سوناواری سے لیکر منیگام بائی پاس شاہراہ کی تعمیر سے اس پر لداخ جانی والی فوجی اور سیول کانوائے بائی پاس سے چھوڑی گئی، لیکن سرینگر سے لیکر سونمرگ، صفا پورہ، شالہ بگ، لار سمیت دیگر درجنوں علاقوں کے لئے سرینگر ناگہ بل بی ہامہ شاہراہ ہی مرکزی اور اہم شاہراہ ابھی بھی ہے جو سال 1950 سے لیکر جوں کی توں ہے۔ اس وقت سے اب گاندربل میں نجی گاڑیوں کی تعداد زبردست اضافہ ہوا لیکن شاہراہ کو وسیع نہیں کیا گیا ہے۔

سالوں بعد یہاں کام شروع نہیں ہو سکا ہے۔۔۔۔

اس بارے میں جب ای ٹی وی بھارت نے مقامی لوگوں سے بات کی تو انہوں نے بتایا پاندچھ سے بی ہامہ تک 18 کلومیٹر شاہراہ کی کشادگی کا کام دو مرحلوں میں شروع کیا گیا تھا جس کے تحت پہلے مرحلے میں پاندچھ سے لیکر بی ہامہ چوک تک 4 کلومیٹر سے زائد شاہراہ کا کام سال 2018 کے اپریل کے مہینے میں شروع کیا گیا تھا، جس پر 65 کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

محکمہ تعمیرات عامہ گاندربل کے ایگزیکٹو انجینئر ظفر قریشی نے کہا کہ سرینگر پاندچھ بی ہامہ کی کشادگی کا کام اور دیکھ بھال اب ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے، جو آنے والے دو تین ماہ میں کام شروع کریں گے لیکن ابھی جو کشادگی کا کام ہے اس کا دو کلومیٹر کا کام ہمارا محکمہ ہی دو تین ماہ میں مکمل کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.