ETV Bharat / state

Wail Bridge to be Completed in June 2022: ’وائل، گاندربل پُل جون میں عوام کے لیے وقف کیا جائے گا‘

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں نالہ سندھ پر تعمیر کیے جا رہے پل کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے Wail Bridge to be Completed in June 2022 اور عوام کے نام وقف کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے حکام نے کہا کہ ’’پُل کی تعمیر سے مقامی باشندوں، سیاحوں، مسافروں سمیت فوجی قافلوں کی آمد و رفت میں کافی آسانی ہوگی۔‘‘

’وائل، گاندربل پُل جون میں عوام کے لیے وقف کیا جائے گا‘

author img

By

Published : Feb 18, 2022, 7:08 PM IST

گاندربل: ضلع گاندربل کے وائل علاقے میں نالہ سندھ میں 1992میں طغیانی کے باعث پل ڈہہ گیا تھاWail Bridge Damaged in 1992، گر چہ ہنگامی بنیادوں پر لوہے کا ایک عارضی پُل تعمیر کیا گیا تاہم ٹریفک کے بڑھتے دباؤ کے باعث لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

’وائل، گاندربل پُل جون میں عوام کے لیے وقف کیا جائے گا‘

وائل پُل تنگ ہونے کے باعث بیک وقت ایک جانب سے ہی گاڑیاں گزر سکتی ہیں، جس کے سبب اکثر و بیشتر علاقے میں ٹریفک جام لگا رہتا ہے۔ وہیں عالمی بینک کی معاونت سے نالہ سندھ پر 110میٹر لمبے کنکریٹ پُل پر شد و مد سے کام جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پل کو مقررہ وقت - جون 2022 - تک مکمل کرکے اسے عوام کے نام وقف کیا جائے گا Wail Bridge to be Completed in June 2022 جس سے ’’مقامی باشندوں، سیاحوں، یاتریوں سمیت فوجی قافلوں کی نقل و حمل میں کافی آسانی ہوگی۔‘‘

واضح رہے کہ سرینگر - لیہہ شاہراہ پر وائل کے مقام پر تعمیر کیا جا رہا پُل انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ زمینی راستے سے سیاحوں، یاتریوں کو سونہ مرگ اور بالہ تل پہنچنے کے لئے اسی پُل پر سے گزرنا پڑتا ہے، وہیں لداخ کے لیے بھی قافلے اسی پُل پر سے ہوکر گزرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ستمبر1992 میں نالہ سندھ میں طغیانی کے نتیجے میں وائل پُل پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا تھا جس کے باعث تین ماہ تک گاڑیوں کی آمدورفت بند ہوگئی۔ بیکن اور فوج کی مدد سے تین ماہ کے اندر اندر آمدورفت کے لئے لوہے کا ایک عارضی پل تعمیر کیا گیا گیا تاہم صرف دو سال کے بعد ہی اگست 1994میں وہ پل بھی سیلاب کی نذر ہو گیا۔

ہنگامی بنیادوں پر ایک اور عارضی پل تعمیر کیا گیا اور قریب دو دہائیوں سے آمد و رفت کے لیے تنگ پُل کا استعمال کیا جا رہا ہے جس پر بیک وقت دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل ممکن نہیں ہے۔

عالمی بینک کی معاونت سے اکتوبر 2021میں 110میٹر لمبے کنکریٹ پُل کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا جسے جون 2022تک مکمل کیے جانے کی امید ہے۔ پُل پر 23کروڑ روپے سے بھی زیادہ لاگت کا تخمینہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.