گاندربل: گاندربل ضلع کے کنگن کے علاقے کے پوشکر میں دیر رات تودے گرنے اور پانی آنے ایک شخص کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ جس سے مقامی لوگوں کے اندر انتظامیہ کی تئیں ناراضگی ہے۔
جانکاری کے مطابق گاندربل کے پوشکر علاقے میں دیر رات قریب دو بجے کے قریب اچانک تودے گرنے اور پانی آجانے سے غلام محی الدین کا مکان پوری طرح تباہ ہوگیا۔ حادثہ کے اچانک رونما ہونے سے رات کی تاریکی میں کنبے کے بڑوں نے بچوں کو بچانے میں کامیاب رہے لیکن گھر میں موجود سامان تباہ ہوگیا۔
اس سلسلے میں مکان مالک اور مالکن کا کہنا ہے کہ ہم نے رات بھر سرپنچ اور پنچ کو فون کیا تاکہ ہماری کچھ مدد ہو سکے، لیکن انہوں نے صاف طور پر انکار کرکے کہا کہ ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: گاندربل: غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے والوں کے خلاف کارروائی
Assam anti-encroachment Drive: پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ، دو لوگوں کی موت
حادثے کے بعد بھی پولیس آفیسر یا انتظامیہ کے نہیں پہنچنے سے لوگوں کے اندر غم و غصہ ہے۔
مکان مالک غلام محی الدین نے ضلع انتظامیہ اور ایل جی سے مدد کی اپیل کی ہے کہ وہ ہماری مدد کرے جس سے مکان کی تعمیر کو یقینی بنائے۔