ETV Bharat / state

Bridge collapses at Sathra Mandi منڈی میں عارضی پل بہہ جانے سے عوام پریشان - منڈی میں عارضی پل بہہ جانے سے عوام پریشان

جموں کے ضلع منڈی میں مختلف علاقوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے رابطہ سڑکیں اورعوامی راستے خراب ہوئے گئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق آٹھ جولائی کو ہوئی موسلادھار بارش کے دوران دریا کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ساتھرہ اور دھڑہ درمیان دریا پر بنا پل بہہ گیا، جس کے باعث عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

منڈی میں عارضی پل بہہ جانے سے عوام پریشان

author img

By

Published : Jul 20, 2023, 12:30 PM IST

منڈی میں عارضی پل بہہ جانے سے عوام پریشان

منڈی: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے متعدد مقامات پر گذشتہ چند روز قبل موسلادھار بارشوں کے سبب بھاری نقصان ہوا۔ شدید بارش کی وجہ سے دریاؤں میں آئی طغیانی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں رابطہ سڑکیں اور عوامی راستے منقطع ہوئے گئے۔ وہیں منڈی تحصیل کے بلاک ساتھرہ میں بھی شدید بارش کے سبب تقریبا دس گاؤں کا راستہ منقطع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے دھڑہ، فتح پور، بائیلہ، ہاڑی بڈھا، دیگر متصل علاقوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق 8 جولائی کو ہوئی موسلادھار بارش کے دوران دریا کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ساتھرہ اور دھڑہ درمیان بنا دریا کا پل بہہ گیا، جس کے باعث عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان علاقہ جات کے لوگوں کے پاس دوسرا کوئی متبادل راستہ نہیں ہے، کیونکہ ان علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ منڈی یا پونچھ کا رُخ کرتے ہیں۔ جب سے راستہ منقطع ہوا ہے تب سے سکولی طلباء کو دریا کے بیچ سے گزرنا پڑتا ہے جس سے لوگوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے لورن و ساوجیاں کے بالائی علاقوں میں بارش ہونے سے دریا کے پانی میں مزید اضافہ ہوجائے تو علاقہ کے لوگوں کو جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔

مزید پڑھیں:Srinagar City شہر میں ٹھیلے والوں کے لئے علیحدہ زون تیار ہورہے ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے اس مقام کا جائزہ بھی لیا لیکن ابھی تک راستہ بحال نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی دریا پر دوبارہ سے پل بنایا گیا۔ اس سے لوگ آئے روز گوناگوں مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی مشکلات اور پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے جلد سے جلد دریا پر پل بنا کر عوام کے لیے راستہ بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کو مزید پریشانیوں سے دوچارنہ ہونا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.