ETV Bharat / state

Dead Body Found in Kullan Gund گاندربل سے 40 سالہ شہری کی گلہ کٹی لاش برآمد - گاندربل کے کنگن

گاندربل کے کنگن علاقے کے کلن گنڈ گاؤں میں ایک شخص کی اپنے ہی مکان کے چھت پر گلہ کٹی لاش پائی گئی۔ پولیس نے لاش کی شناخت محمد شعبان نجار کے طور پر کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 22, 2023, 1:07 PM IST

Updated : Feb 22, 2023, 1:37 PM IST

گاندربل سے 40 سالہ شہری کی گلہ کٹی لاش برآمد

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقہ گنڈ میں منگل کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب علاقہ میں 40 سالہ شہری کی لاش گلہ کٹی ہوئی پائی گئی۔ مقامی لوگوں نے اس واقعے کے بارے میں معلوم ہوتے ہی فورا پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اہلکاروں کی ٹیم موقعے پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول کی شناخت محمد شعبان نجار کی حیثیث سے کی گئی جو کہ گاندربل کے ہی علاقہ کلن کا رہنے والا ہے۔ پولیس کی جانب سے اس معاملے میں مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Dead Dody Found in Waskura گاندربل میں ایک شہری کی لاش برآمد

مذکورہ شخص کی موت کی وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چل سکا اور اس کی موت ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہے۔ پولیس کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی اس شخص کی موت کا انکشاف ہو پائے گا۔ واضح رہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل اور وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں مشتبہ موت کے واقعات اس سے پہلے بھی پیش آچکے ہیں جو باعث تشویش ہیں۔ اس طرح کا معاملہ گذشتہ ہفتہ کو بھی پیش آیا، جہاں ایک 35 سالہ شخص کی لاش ملی۔ 35 سالہ شخص کی شناخت تاشوق احمد راتھر کے طور پر کی گئی۔ پولیس نے متوفی کی لاش کو طبی اور قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی۔ پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Feb 22, 2023, 1:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.