اس موقع پر ایس ڈی ایم کنگن، 3 سیکٹر کمانڈر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ مقامی بچوں نے بتایا کہ' ہم نے آج تک کبھی کمپیوٹر دیکھا ہی نہیں ہے ہم 24 آر آر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمیں کمپیوٹر سینٹر دے دیا۔
کنگن کے چتھرگل علاقے میں فوج کی 24 آرآر نے کمپیوٹر سنٹر قائم کیا اس موقع پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ' ہم 24 آر آر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمیں کمپیوٹر اور معذوروں کے لیے وھیل چیئر اور لڑکیوں کے لئے سلائی مشین دئے۔ اس کمپیوٹر سینٹر میں بارہ کمپیوٹر اور تین وھیل چیئر اور پانچ سلائی مشین غریب عوام کے نام وقف کئے گئے، تاکہ ضرورت مند افراد اس سے استفادہ کرکے روزگار کمانے کے لائق ہو سکیں۔
مزید پڑھیں: پراپرٹی ٹیکس آرڈیننس: 'عوام کش فیصلہ'
اس دوران 24 آرآر کے سی او کرنل وجے راڈی سینا میڈل اور فوج کے دوسرے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔