ETV Bharat / state

Govt Primary Middle School Ganderbal بچوں کو گنتی سکھانے کا انوکھا طریقہ - سرکاری ٹیچر سید ظہور احمد

گاندربل میں ایک سرکاری ٹیچر ماچس کی خالی ڈبیوں پر گنتی لکھ کر ایک انوکھے انداز میں طلبا کو گنتی سکھارہے ہیں۔ Unique Way to Teach Children to Count

Etv Bharat
بچوں کو گنتی سکھانے کا انوکھا طریقہ
author img

By

Published : Feb 12, 2023, 10:12 AM IST

بچوں کو گنتی سکھانے کا انوکھا طریقہ

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے گورنمنٹ پرائمری مڈل اسکول نقشبند محلہ وایل ووڈر میں خدمات انجام دے رہے ایک سرکاری ٹیچر سید ظہور احمد نے ماچس کی خالی ڈبیوں کو ایک چارٹ پر لگا دیا ہے، ماچس کی خالی ڈبیوں پر صفر سے 10 تک گنتی لکھی ہوئی ہے اور ماچس کے اندر والے حصے میں اس کے آگے کی گنتی لکھی ہوئی ہے۔ جسے دائیں بائیں کرکے بچوں کو گنتی سکھائی جاتی ہے۔ جس سے بچے آسانی سے گنتی یاد کررہے ہیں۔

ٹیچر سید ظہور احمد نے بتایا کہ ہمارے پاس فرسٹ کلاس میں 32 بچے ہیں، کچھ بچے کم رفتاری سے سیکھ پاتے ہیں اور کچھ بچے بڑی تیزی سے گنتی یاد کرلیتے ہیں لیکن جسمانی و ذہنی طور پر کمزور بچوں کو سکیھنے میں کافی وقت لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے انداز میں بچے ان ماچس کی خالی ڈبیوں پر لکھی گنتی کو آسانی سے سیکھ رہے ہیں اور خوشی خوشی روزانہ اسکول آتے ہیں اور بڑے شوق سے بیٹھ کر کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ٹیچر سید ظہور احمد نے بتایا کہ ہمیں بھی بچوں کو سکھانے کے لئے بچہ ہی بننا پڑتا ہے اور میری اساتذہ سے یہی گزارش ہے کہ بچوں کو سکھانے کے لیے بچوں کے ساتھ بچے ہی بن جائیں، تاکہ ہم قوم کے اس مستقبل کو آگے لے جاسکیں۔ اور یہ بچے ہمارے قوم کے لیے کچھ کریں اور ملک کا نام روشن کریں۔

یہ بھی پڑھیں : Young Scientist From Ganderbal: گاندربل کے عاقب احمد شاہ کا انوکھا کارنامہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.