ETV Bharat / state

Amarnath Yatra: امرناتھ یاترا میں کام کرنے والوں کو اجازت نامہ دینے کےلیے سونمرگ میں کیمپ - بالتال میں کام کرنے والے لوگوں کے لیے کیمپ

امرناتھ یاترا کی تاریخ میں پہلی بار بالتل میں مختلف کام کرنے والے لوگوں کو اجازت نامہ دینے کے لیے سونمرگ میں ضلع انتظامیہ گاندربل کی جانب سے کیمپ لگایا گیا۔ Camp at Sonmarg to issue permits to people working in Baltal

بالتل میں مختلف کام کرنے والے لوگوں کو اجازت نامہ دینے کے لیے سونمرگ میں کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 12, 2022, 12:56 PM IST

گاندربل: سالانہ امرناتھ یاترا اگرچہ 30 جون سے باضابطہ طور پر شروع ہو رہی ہے، جس کے لیے سرکاری مشینری کی طرف سے تمام تر انتظامات پہلے ہی تقریبا مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس دوران بالتل بیس کیمپ میں گاندربل اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگ جو وہاں اپنا کاروبار کرتے ہیں، جس میں مختلف قسم کے کاروبار شامل ہیں، وہاں اپنا ڈیرہ ڈال کر یاتریوں کی طرح طرح کی خدمات انجام دیتے ہیں۔ جس کے لیے سرکاری سطح پر ضلع انتظامیہ گاندربل کی طرف سے باضابطہ طور پر ان لوگوں کو تمام لوازمات پورے کرنے کے بعد اجازت نامہ دیا جاتا ہے جو کہ ایک سرٹیفکیٹ کی شکل میں ہوتا ہے۔ Camp at Sonmarg to issue permits to people working in Baltal

بالتل میں مختلف کام کرنے والے لوگوں کو اجازت نامہ دینے کے لیے سونمرگ میں کیمپ کا انعقاد

ہر سال ایسے لوگوں کو ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں بلا کر اس طرح کی سرٹیفکیٹ دی جاتی تھی، تاہم امرناتھ یاترا کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ان لوگوں میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل خورشید احمد کی سربراہی میں دیگر افسران نے موقع پر جاکر سونمرگ میں ہی اجازت نامے کی سرٹیفکیٹ تقسیم کی گئی، بالتل میں مختلف قسم کے کاروبار کرنے والے افراد نے کافی حد تک ضلع انتظامیہ کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔

اس دوران ان افراد نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ہم تاریخ میں پہلی بار ڈپٹی کمشنر گاندربل کی اس طرح کے کام کو سراہتے ہیں کہ افسران ہمارے دروازے پر آکر ہمیں اجازت نامہ فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم یاتریوں کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں کہ کب وہ وقت آئے اور ہم انکی خدمت کرسکیں۔'

یہ بھی پڑھیں: Baba Budha Amarnath Yatra: بڈھا امرناتھ یاترا کے سلسلے میں پولیس انتظامیہ کی میٹنگ

اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر خورشید احمد نے کہا کہ 'بے شک اس سے پہلے ان لوگوں کو دفتروں کے چکر کاٹنے پڈتے تھے، لیکن اس بار ڈپٹی کمشنر کے کہنے پر ہم نے انکے دروازے پر دستک دے کر انہیں اجازت نامہ فراہم کی اور آئندہ بھی اس طرح کی کوشش جاری رہے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.