ETV Bharat / state

امرناتھ گھپا تک بی آر او نے گاڑیوں کے پہلے قافلے کو پہنچا کر تاریخ رقم کی - امرناتھ راستہ کی مرمت

امرناتھ گھپا جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑیوں پر سطح سمندر سے 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔اس گھپا کی یاترا ہندو مذبب میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ہر سال اس مقدس گھپا کی یاترا کے لئے ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں یاتری آکر اس کا درشن کرتے ہیں۔Road Connectivity To Amarnath Cave

Amarnath Cave
امرناتھ گھپا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 3:53 PM IST

Updated : Nov 6, 2023, 7:25 PM IST

سرینگر: بارڈر روڈس اہلکاروں نے گاڑیوں کے پہلے قافلے کو امرناتھ گھپا تک پہنچا کر تاریخ رقم کی ہے۔بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) جس کو امرناتھ گھپا کے راستوں کی مرمت اور دیکھ ریکھ کی ذمہ داری سونپی گئی، نے اس مشکل کام کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔

  • #AmarnathYatra

    @BROindia Project Beacon is involved in restoration and improvement of Amarnath Yatra tracks.

    Border Roads personnel completed the formidable task and created history with first set of vehicles reaching the holy cave.

    Jai Hind! Jai BRO!!@narendramodipic.twitter.com/gjFBhcgp36

    — 𝐁𝐨𝐫𝐝𝐞𝐫 𝐑𝐨𝐚𝐝𝐬 𝐎𝐫𝐠𝐚𝐧𝐢𝐬𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 (@BROindia) November 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بی آر او نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'پروجیکٹ بیکن امرناتھ یاترا کے راستوں کی بحالی و بہتری میں مصروف ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'بارڈر روڈ اہلکاروں نے گاڑیوں کے پہلے قافلے کو پوتر گھپا تک پہنچا کر اس مشکل کام کو مکمل کرکے تاریخ رقم کی'۔

بی آر او کے ایک عہدیدار نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم ایک ٹرک اور ایک چھوٹی پک اپ گاڑی لیکر ضلع گاندربل کے ڈومیل سے بالتل بیس کیمپ کے راستے، جو امرناتھ گھپا تک پہنچانے والے راستوں میں سے ایک راستہ ہے، سے پوتر گھپا تک پہنچے'۔

انہوں نے کہا کہ بی آر او نے ان گاڑیوں کو امرناگھ گھپا کے نزدیک جاری کام کے لئے استعمال کیا۔یہ گاڑیاں گھپا تک بہت سارے سٹور لے جانے کے لئے وہاں گئی تھیں جہاں کافی مستقل کام انجام دینا ہے'۔موصوف عہدیدار نے کہا کہ یقینی طور پر ایک بہت ہی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا کیونکہ ہم برف باری سے پہلے ہی یہاں پہنچنا چاہتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت سنگم بیس سے براستہ بالتل قریب 13 کلو میٹر سڑک کو کشادہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے امرناتھ یاترا کے لئے یاتریوں کو بہت کم وقت لگے گا۔

بتادیں کہ امرناتھ گھپا جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑیوں پر سطح سمندر سے 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔اس پوتر گھپا کی یاترا ہندو مذبب میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ہر سال اس مقدس گھپا کی یاترا کے لئے ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں یاتری آکر اس کا درشن کرتے ہیں۔ امسال زائد از ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا۔ یہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہو کر 31 اگست کو اختتام پذیر ہوئی۔

مزید پڑھیں:

یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سال رواں کے ماہ اپریل میں مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نے اعلان کیا تھا کہ پہلگام میں پوتر گھپا کی طرف جانے والے 110 کلو میٹر طویل امرناتھ مرگ کو قریب 53 سو کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا تاکہ امرناتھ جی کے یاتریوں کو سہولیت پہنچ سکے۔

(یو این آئی)

Last Updated : Nov 6, 2023, 7:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.