وسن آرمی بٹالین ہیڈ کوارٹر Wusan Battalion 3 سیکٹر آر آر کے زیر اہتمام ایک اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام Student Exchange Program کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے تحت جموں و کشمیر کے مختلف اسکولوں کے طلباء کو بالتربیت کشمیر اور جموں کا دورہ کرنے کا موقع مل رہا ہے۔
جموں کے 2 اساتذہ کے ساتھ 25 طلباء ( 12 لڑکے اور 13 لڑکیاں) 11 دسمبر سے 14 دسمبر 21 تک کشمیر کا دورہ کررہے ہیں اس طرح کشمیر طلباء کو بھی جلد ہی جموں کا دورہ کریں گے.
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کا انعقاد کے دوران مختلف تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے دوسری دن کے انعقاد کے دوران جموں کے مختلف سرکاری اسکولوں کے طلباء نے کشمیری طلباء کے ساتھ مل کر کئ اہم اداروں کا دورہ کیا اور اے جی ایس، فردوس مارگنڈ میں کشمیری طلباء کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن میں حصہ لیا.
جموں خطے کے طلباء نے تعارفی بریفنگ کے دوران ایوی ایشن آفیسر سے ہوائی جہاز کے کام کاج کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انٹرایکٹیو سیشن کے دوران دونوں خطوں کے طلباء نے اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنے علاقے کے بارے میں خاص باتیں ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیں۔
طلباء اس بات پر مطمئن ہیں کہ انہیں اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کا حصہ بننے اور کشمیر کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔ کیونکہ اس سے انہیں کشمیری روایت اور رسم و رواج کی جانکاری فراہم حاصل ہو گئی ہے.