ETV Bharat / state

Avalanche Warning گاندربل ضلع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری - کشمیر میں برفباری کا امکان

جموں وکشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے وسطی کشمیر کے ضؒع گاندربل علاقہ کے لیے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمے نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی۔

Authorities issue avalanche warning in Ganderbal for next 24 hours
گاندربل ضلع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری
author img

By

Published : Feb 28, 2023, 7:12 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر وسطی ضلع گاندربل میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ڈی ایم اے نے ضلع گاندربل میں دو ہزار 25سو میٹر اوپر کم درجے کے برفانی تودے گر آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے احتراز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات لاحق رہتے ہیں۔

بتادیں کہ اس سے پہلے17 فروری کو سرحدی ضلع کپواڑہ کے مژھل علاقہ میں جمعہ کے روز برفانی تودا گر آیا تھا۔ اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین لوگوں کو بچا لیا گیا۔ اس سے قبل 10 فروری کو سرحدی علاقہ گریز کے ماز گنڈ بالا علاقے میں برفانی تودا گر آیا تھا۔ اس برفانی تودے کی زد میں ایک خاتون اور ایک دوشیزہ آئی تھی، تاہم مقامی لوگوں نے فوری طور بچاؤ آپریشن شروع کرکے دونوں کو زندہ بچالیا تھا۔ وہیں مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں یکم فروری کو برفانی تودا گرا تھا ۔اس برفاتی تودے میں پولینڈ کے دو غیر ملکی سیاح ہلاک ہوئے تھے۔ ریسکیو آپریشن کے ذریعے 19سیاحوں اور دو مقامی گائیڈز کو بچایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Snow Avalanche Hits Machil مژھل میں برفانی تودا گر آیا، ایک ہلاک، تین کو بچایا گیا

امسال جنوری 12 کو سونہ مرگ میں ایک برفانی تودا گرا آیا تھا اس حادثہ میں ایک نجی کمپنی میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ کے دو مزدور سندیپ سنگھ اور بالکرشن ہلاک ہوئے تھے۔ ان مزدورں کے لیے اسسٹنٹ لیبر کمشنر گاندربل نے کمپنی سے معاوضہ دینے کے احکامات جاری کئے تھے۔جموں وکشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر وقتاً فوقتاً برفانی تودے گرآنے کی وارننگ دیتا یے۔ اس دوران بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی جاتی ہے اور انہیں ان علاقوں میں جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.