گاندربل: وادی کمشیر کے ضلع گاندربل میں فوج کی 34 آسام رائفلز کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں فوجی اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق فوج کی 34 آسام رائفلز نے آج وسن کیمپ میں خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا۔ مذکورہ کیمپ کو محکمہ صحت کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ Blood Donation Camp in Ganderbal
کیمپ میں قریباً 69 فوجی جوانوں بشمول خاتون فوجی اہلکاروں نے خون کا عطیہ کیا۔ اس موقع پر خون کا عطیہ دینے والی خاتون فوجی اہلکار جوتسنہ نے کہاکہ انہوں نے محض اس غرض سے خون کا عطیہ دیا تاکہ ان کے خون سے کسی ضرورت مند کی جان بچ سکے۔ انہوں نےکہا کہ مجھے ایسا کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ انہوں نے دوسری خواتین فیجی اہلکار کو بھی خون کا عطیہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Blood Donation Camp in Bidar بیدر میں گرو نانک جینتی کے موقع پر خون عطیہ کیمپ
اس موقع پر ایس ایم ایچ ایس بلڈ بینک کی انچارج مسرت ناز نے نہ صرف فوجی جوانوں کا بلکہ فوج کی اس بٹالین میں تعینات خاتوں فوجیوں کے اس اقدام کو سراہا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ خاتوں فوجی اہلکاروں نے آج کے اس پروگرام میں بھرپور شرکت کرکے انسانیت کا ثبوت دیا ہے۔ اکثر و بیشتر خواتین خون کا عطیہ دینے سے ڈر محسوس کرتی ہیں۔