ETV Bharat / state

Sonamarg Road Accident سونہ مرگ سڑک حادثہ میں 2 لوگوں کی موت،2دیگر زخمی - جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ

ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب زوجیلا پاس سے آنے والی سمیر احمد نجار کی گاڑی رنگا موڑ کے قریب سڑک سے لڑھک گئی، جس کے نتیجے میں سمیر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

سونہ مرگ سڑک حادثہ میں 2 لوگوں کی موت،2دیگر زخمی

author img

By

Published : Aug 21, 2022, 12:20 PM IST

گاندربل : جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ میں ہفتہ کی شام ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر کھائی میں گرنے سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے، تاہم زخمیوں میں سے ایک شخص ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج صبح چل بسا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب زوجیلا پاس سے آنے والی سمیر احمد نجار کی گاڑی رنگا موڑ کے قریب سڑک سے لڑھک گئی، جس کے نتیجے میں سمیر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ زخمی تین افراد کی شناخت امتیاز احمد وانی، کلدیپ کمار اور سبھاش چندر کے طور پر ہوئی ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ زخمیوں کو بعد میں پی ایچ سی سونہ مرگ منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے انہیں سکمز صورہ منتقل کیا گیا، تاہم، سبہاش چندر آج صبح سکمز میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : 4 Year old Boy Crushed to Death: آٹو رکشا نے 4سالہ بچے کو کچل ڈالا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.