ضلع ڈوڈہ کی تحصیل محلہ، بریسوانہ میں شبانہ آتشزدگی کی ہولناک واردات Doda Fire Incidentمیں ایک دو منزلہ رہائشی اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل House Gutted in Dodaہوگئیں۔
ضلع ڈوڈہ کے بریسوانہ علاقے میں محمد اقبال ولد غلام علی وانی کے رہائشی مکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے Fire Incident in Dodaجس نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔
آتشزدگی کی واردات Nocturnal Fire Incident in Dodaمیں اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس واردات میں لاکھوں کی مالیت کا سامان آگ کی لپٹوں میں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔
- مزید پڑھیں: کشتواڑ: آتشزدگی میں تین رہائشی مکان خاکستر
آتشزدگی متاثرہ کنبہ نے ضلع انتظامیہ سمیت صاحب ثروت افرد سے املاک کے نقصان کی بھرپائی کے لئے فوری امداد فراہم کیے جانے کی اپیل کی ہے۔