ETV Bharat / state

ڈوڈہ: مویشیوں کی سمگلنگ پر سماجی کارکنان کا اظہار تشویش

ضلع ڈوڈہ میں مویشیوں کی سمگلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماجی کارکنان نے انتظامیہ سے کارروائی کرنے کی اپیل کی۔

ڈوڈہـ: مویشیوں کی تسکری پر سماجی کارکنان نے کیا تشویش کا اظہار

author img

By

Published : Nov 3, 2021, 8:09 PM IST

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں متعدد سماجی کارکنان نے پریس کانفرنس کے دوران ضلع میں جاری مویشیوں کی سمگلنگ پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا۔

ڈوڈہ: مویشیوں کی سمگلنگ پر سماجی کارکنان کا اظہار تشویش

ایک مقامی کارکن نے کہا کہ ضلع ڈوڈہ کے دور دراز گاؤں دیسہ کی پہاڑیوں سے مویشیوں کو وادی کشمیر لے جانے کے تعلق سے انہیں خبر ملی، جس کے بعد انہوں نے دیگر سماجی و مذہبی تنظیموں سمیت پولیس کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور سمگلنگ کی اس کوشش کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل میں نہ صرف ہندو دھرم بلکہ مسلم طبقے سے وابستہ افراد نے بھی مویشیوں کی سمگلنگ کو ناکام بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگرچہ اسمگلرز فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم اس مہم میں 49 مویشی بازیاب کیے گئے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ضلع انتظامیہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس افسران کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ’’پولیس اور انتظامیہ کی ساز باز کے بغیر اتنے بڑے پیمانے پر مویشیوں کی اسمگلنگ ممکن نہیں ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: ڈوڈہ: ’قوم کی تعمیر میں پولیس کا کردار‘ کے موضوع پر مباحثہ کا انعقاد

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مویشیوں کی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.