ETV Bharat / state

ڈوڈہ: برسی کے موقع پر مفتی سعید کی خدمات کو یاد کیا گیا - اردو خبر

سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کے بانی مفتی محمد سعید کی پانچویں برسی کے موقع پر پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں پارٹی لیڈران و کارکنان نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈوڈہ: مفتی سعید کو برسی پر انکی سیاسی خدمات کو یاد کیا گیا

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 8:01 PM IST

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) ضلع اکائی ڈوڈہ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کے بانی آنجہانی مفتی محمد سعید کو اُن کی پانچویں برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر پی ڈی پی ضلع صدر ڈوڈہ شہاب الحق بٹ نے مفتی سعید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کی اور سیاست میں اپنا لوہا منوایا۔

مفتی سعید کی برسی پر منعقدہ ایک پروگرام کے دوران پارٹی کارکنان نے کہا کہ ’’انہیں دور اندیش اور متاثر کن سیاسی شخصیت کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘

مزید پڑھیں؛ مفتی محمد سعید: جن کا انجام خوشگوار نہیں رہا

اس موقع پر مرحوم کی عوامی خدمات اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے انکے عزم اور لگن کو یاد کیا گیا۔

شہاب الحق نے کہا کہ مرحوم مفتی محمد سعید نے جموں و کشمیر کی عوامی زندگی میں جو کردار ادا کیا ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ’’لوگ اُن کی دور اندیشی اور پختگی کو یاد کرتے رہیں گے جس کی مدد سے انہوں نے سیاست اور انتظامیہ میں اچھا کام کیا اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو نوے کی (پر آشوب) دہائی کے ظلم و جبر سے آزاد کیا۔‘‘

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر 5 اگست کے بعد ملک سے کافی دور چلا گیا: محبوبہ مفتی

اس پروگرام میں پی ڈی پی یونٹ ڈوڈہ کے متعدد لیڈران و کارکنان نے شرکت کرکے مرحوم کے حق میں فاتحہ خوانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.