ETV Bharat / state

SSP Doda On Drugs منشیات فروشوں کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا جائے گا، ایس ایس پی ڈوڈہ

ڈوڈہ کے ایس ایس پی عبدالقیوم نے لوگوں سے منشیات کے خلاف یک جٹ ہوکر اس کے خلاف آوار اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے کاربار کرنے والوں کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا جائے گا اور ان کی پراپراٹی کو اٹیچ بھی کیا جائے گا۔

drug-peddlers-will-be-arrested-under-psa-their-properties-will-be-attached-ssp-doda
منشیات فروشوں کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا جائے گا، ایس ایس پی ڈوڈہ
author img

By

Published : May 19, 2023, 8:59 PM IST

منشیات فروشوں کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا جائے گا، ایس ایس پی ڈوڈہ

ڈوڈہ: سرحدی ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقہ میں پولیس نے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان منشیات فروشوں کے قبضے سے چرس برآمد کی ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دو منشیات فروش علاقہ کی طرف منشات لا رہے ہے،جس کے بعد پولیس نے سنجیوانی ڈوڈہ میں بھلہ کے مقام پر ایک ناکا لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران پولیس نے گاڑیوں سمیت مسافروں کی تلاشی کارروائی انجام دی۔جونہی ایک موٹر سائیکلJK06-A 5035 ناکا پر پہنچی تو پولیس نے اس پر سوار دونوں مسافروں سے تلاشی لی۔ اس دوران ان کے قبضے سے چرس جیسا مادہ برآمد ہوا ہے۔

Drug peddlers will be arrested under PSA, their properties will be attached, SSP Doda

ایس ایس پی کے مطابق دونوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت عارف قیوم ولد عبدالقیوم ساکنہ حویلی محلہ بھدرواہ اور مزمل رفیق ولد محمد رفیق ساکنہ سلطان پورہ بھدرواہ کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقربیاً 400 گرام چرس برآمد ہوئی ہے اور اس سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی کوشش رہے گی کہ ڈوڈہ و بھدرواہ کو منشیات سے پاک کیا جائے جس کے لیے لوگوں کو پولیس کی مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ جو بھی اس کاربار میں ملوث ہے ان کی جانکاری پولیس کو فراہم کرے تاکہ منشیات کی بدعت کو جڑ سے ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے معاملات میں جو بھی گرفتاریاں ہوئی ہے، ان کے خلاف پی ایس اے کے تحت ڈویزر تیار کیا جائے گا اور انہیں جیل بھیج دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف پولیس سخت کارروئی کرے گی اور ان کی پراپرٹی کو بھی اٹیچ کیا جائے گا، تاکہ منشیات کے کاربار کرنے والوں کو سماج میں جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔

مزید پڑھیں: Three Drug Peddlers Arrested بارہمولہ میں منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد گرفتار

ایس ایس پی ڈوڈہ نے کہا کہ امسال منشیات کے خلاف 15 ایف آئی آر درج کیے گئے ہے جن میں سے 5 ایف آئی آر خشخاش کی کاشت کرنے والوں کے خلاف درج ہوئے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی خشخاش کی کاشت کو اپنی کھیتوں میں نا لگائے کیونکہ اس کی کھیتی غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ خشخاش کی کھیتی کرے گے ان کے زمینوں کی ریونیو ریکارڈ میں ریڈ اینٹری کی جائے گی تاکہ مستقبل میں وہ اپنی کھیتوں کو فروخت نہیں کرسکے اور ان کو اس میں دشواری پیش آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.