ETV Bharat / state

ڈوڈہ: مودی کے یوم پیدائش پر یوتھ کانگریس کا احتجاج - نریندر مودی

یوتھ کانگریس نے ضلع ڈوڈہ میں نریندر مودی کے یوم پیدائش کو ’’قومی یوم بے روزگاری‘‘ قرار دیتے ہوئے مودی حکومت کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔

ڈوڈہ: مودی کے یوم پیدائش پر یوتھ کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 4:45 PM IST

جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر سیوا اور سمرپن ابھیان چلارہی ہے وہیں دوسری جانب یوتھ کانگریس کی جانب سے جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں اس دن کو ’’قومی یوم بے روزگاری‘‘ (National Unemployment Day) کے طور پر منایا جارہا ہے۔

ڈوڈہ: مودی کے یوم پیدائش پر یوتھ کانگریس کا احتجاج

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں یوتھ کانگریس سے وابستہ کارکنان نے پارٹی کے صدر دفتر میں ہاتھوں میں تحریر شُدہ پلے کارڈ (نیشنل ان امپلائمنٹ ڈے) اٹھاکر خاموش احتجاج کیا۔

یوتھ کانگریس کے سینیئر لیڈر وسیم راجہ و یوتھ صدر سلیمان ٹاک نے کہا کہ ’’کورونا وائرس ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے محدود پیمانے پر پروگرام منعقد کیا گیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹاک نے بتایا کہ ’’ملک میں مہنگائی، بے روزگاری انتہا پر پہنچ چُکی ہے، لیکن مودی حکومت تمام ملکی اثاثوں کی نجکاری کرکے بے روزگاری میں اضافہ کررہی ہے۔‘‘

اُنہوں نے بتایا کہ مودی حکومت کے آٹھ برسوں کے دوران نوکریاں ملنے کے بجائے لوگوں کو مزید بے روزگار کیا گیا۔ ’’دو کروڑ کی نوکریاں تو دور سال میں دو سو نوکریاں بھی نہیں ملی ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: ڈوڈہ: مرکزی وزیر مملکت رامیشورم تیلی نے مختلف منصبوں کا افتتاح کیا

سلیمان ٹاک نے بتایا کہ ’’نریندر مودی بچپن میں خود کو ریلوے پر چائے بیچنے والا بتارہے تھے۔ لیکن آج وہی اُسی ریلوے کو پرائیویٹ کمپنیوں کو بیچ دیا گیا ہے، جس وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔‘‘

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا: ’’ آج ملک کے تمام بے روزگار نوجوان وزیر اعظم کے جنم دِن پر مبارکباد پیش کررہے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.