ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ملازمین کی لاپرواہی کی وجہ سے آٹا خراب ہوگیا - گندانہ

مقامی عوام میں اس لاپرواہی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ گندانہ کے عوام نے انتظامیہ سے اس معاملہ پر سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈوڈہ: ملازمین کی لاپرواہی کی وجہ آٹا خراب ہوگیا

author img

By

Published : Aug 8, 2021, 8:44 PM IST

گزشتہ دو برسوں سے عالمی سطح پر پھیلے وبائی وائرس کورونا نے جہاں نظام زندگی کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔ وہیں مہنگائی کی مار نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ اس مشکل وقت میں غریب عوام کو دو وقت کے کھانے کا انتظام کرنا مشکل ہورہا ہے۔ وہیں کچھ ملازمین کی غفلت کی وجہ سے صارفین کے لئے لایا گیا ہزاروں کنٹل آٹا تباہ ہوگیا۔

ڈوڈہ: ملازمین کی لاپرواہی کی وجہ آٹا خراب ہوگیا

جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بلاک گندانہ کے لئے راشن اسٹور گھٹ سے راشن سپلائی ہونے سے قبل ہی پکڑا گیا جس کے بعد عوامی حلقوں میں متعلقین کے خلاف شدید غم و غصّہ پایا جارہا ہے۔ گندانہ کے عوام نے انتظامیہ سے اس معاملہ پر سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

گھٹ کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ راشن اسٹور کے اندر کافی مقدار میں خراب آٹا موجود ہے۔ جس کی وجہ سے آس پاس کے علاقہ میں بدبو پھیل گئی اور لوگوں کا اس راہ سے گزرنا مشکل ہورہا ہے ۔وہاں نزدیک میں ایک مدرسہ ہے جہاں پر بچّوں کا رہنا مشکل ہورہا ہے بدبو اتنی زیادہ پھیلی ہوئی ہے کہ بوڑھے اور بچّے اس وجہ سے بیمار ہورہے ہیں۔ سب سے زیادہ نزدیکی آبادی متاثر ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی پی ایل کولگام میں ہلاک سی ٹی نثار احمد کو خراج عقیدت

اس حوالے سے اے ڈی سی ڈوڈہ نے بتایا کہ اُن کو میڈیا کے ذریعہ گندانہ بلاک کے لئے آیا راشن خراب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد کارروائی کو عمل میں لاتے ہوئے راشن کو فوری طور پر سپلائی کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ ڈوڈہ کے لئے ادھمپور سے راشن سپلائی ہوتا ہے۔ اس بار کیوں خراب راشن سپلائی کیا گیا اس متعلق تحصیلدار کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور جو اس میں لاپرواہی کا مرتکب پایا جائے گا اُس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.