ڈوڈہ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے میڈیکل کالج میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ عطیہ خون کیمپ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کونسل ڈوڈہ کے چئیرمین دھناتر سنگھ کوتوال نے کیا۔ بی جے پی لیڈران، ڈی ڈی سی ممبران سمیت کل تین تین درجن سے زائد نوجوانوں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ GMC Doda Blood Donation Camp
عطیہ خون کیمپ میں بی جے پی کے ریاستی صدر سمیت کئی سینئر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک مختصر تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں خون کا عطیہ دینے کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی گئی۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی جے پی لیڈران نے کہا کہ عطیہ خون کیمپ کا انعقاد وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کی خوشی میں منعقد کیا گیا۔Blood Donation Camp Organised at GMC Doda
انہوں نے کہا کہ آئندہ دو ہفتوں تک اس طرح کے مزید کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا اور ضلع ڈوڈہ میں عطیہ خون کی اہمیت و افادیت کے حوالہ سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی جے پی لیڈران نے مزید کہا کہ پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث ڈوڈہ میں سڑک حادثات پیش آتے رہتے ہیں اور اس طرح کے کیمپس سے بلڈ بینکس میں عطیہ کیا ہوا خون جمع کیا جاتا ہے جو حادثات و ایمرجنسی کے دوران قیمتی جانوں کو بچانے میں کام آتا ہے۔Doda Blood Donation Camp