ETV Bharat / state

Connect NCC, NSS to Disaster Management: این سی سی، این ایس ایس اور ہوم گارڈ کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم سے جوڑیں: شاہ - این سی سی، این ایس ایس کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے جوڑیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ملک نے اب ٹیکنالوجی کی طاقت پر یہ صلاحیت حاصل کر لی ہے کہ زیادہ تر آفات کی پیشگی وارننگ اور الرٹ وقت رہتے متاثرہ علاقے کے ہر شخص تک پہنچے اور اسے فوری امداد Connect NCC, NSS to Disaster Management ملے۔

این سی سی، این ایس ایس اور ہوم گارڈ کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم سے جوڑیں: شاہ

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 11:07 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نیشنل کیڈٹ کور، نیشنل سروس اسکیم، ہوم گارڈ اور خواتین رضاکاروں کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم سے جوڑنے کو کہا ہے تاکہ وقت پر رضاکاروں اور انسانی وسائل کی کوئی کمی نہ ہو اور آفات کے متعلق الرٹ لوگ فوری طور پر پہنچانے Connect NCC, NSS to Disaster Management جاسکیں۔

جمعرات کو یہاں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے زیر اہتمام صلاحیت سازی سے متعلق دو روزہ سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ملک نے اب ٹیکنالوجی کی طاقت پر یہ صلاحیت حاصل کر لی ہے کہ زیادہ تر آفات کی پیشگی وارننگ اور الرٹ وقت رہتے متاثرہ علاقے کے ہر شخص تک پہنچے اور اسے فوری امداد ملے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اس کے لیے نیشنل کیڈٹ کور، نیشنل سروس اسکیم، ہوم گارڈز اور خواتین رضاکاروں کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم میں جوڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کو منظم طریقے سے تربیت دی جائے تاکہ آفات کے وقت تربیت یافتہ رضاکاروں اور عوامی وسائل کی کوئی کمی نہ ہو اور لوگوں کو فوری طور پر ڈیزاسٹر الرٹ دیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ یہ تربیت یافتہ نوجوان این ڈی آر ایف کی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ابتدائی طبی امداد کی سہولت فراہم کرنے کے طریقے سے کام کریں گے۔

شاہ نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم کو گاؤں تک پہنچانے کے لیے ’آپدا مِتر یوجنا‘ (آفات دوست منصوبہ) شروع کی گئی ہے، جس میں ہر گاؤں میں تربیت یافتہ نوجوانوں کی ٹیمیں بنائی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف قسم کے ایپس بھی بنائے جا رہے ہیں۔ ان ایپس کو گراس روٹ لیول تک لے جانے کے لیے بھی کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ اس پر دستیاب معلومات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

یو این آئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

amit shah
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.