ETV Bharat / state

ڈیزل کی قیمتوں میں 20 سے 21 پیسے کی کمی

سرکاری تیل کمپنیوں نے ہفتہ کے روز ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں ڈیزل کی قیمت میں 20 سے 21 پیسے فی لیٹر کم کردی جبکہ پٹرول کی قیمت مستحکم رہی۔

ڈیزل کی قیمتوں میں 20 سے 21 پیسے کی کمی
ڈیزل کی قیمتوں میں 20 سے 21 پیسے کی کمی
author img

By

Published : Sep 19, 2020, 12:02 PM IST

اس سے قبل جمعرات اور جمعہ کو دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ ڈیزل گزشتہ تین دنوں میں تقریبا 80 پیسے سستا ہوا ہے۔

تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں پٹرول 81.14 پر مستحکم رہا ، جبکہ ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 71.82 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

ممبئی میں پٹرول 87.82 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 21 پیسے کم ہوکر 78.27 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہاہے ۔

کولکتہ میں پٹرول 82.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا ، جبکہ ڈیزل 20 پیسے سستا ہو کر 75.32 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا فیصلہ واپس، پے ٹی ایم پلے اسٹور میں دستیاب

چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.21 روپے فی لیٹرجبکہ ڈیزل 77.21 روپے فی لیٹربرقرار ہے۔

جمعہ کو پٹرول کی قیمت 23 سے 26 پیسے تک اور ڈیزل کی قیمت 35 پیسے سے 37 پیسے فی لیٹر کم کی گئی تھی۔

جمعرات کو پٹرول 14-16 پیسے تک اور ڈیزل 19-20 پیسے سستا ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.