ETV Bharat / state

Experts on Urdu Language مودی حکومت میں اردو زبان مظلوم بن گئی، پروفیسر اختر الواسع - پروفیسر اختر الواسع

بھارت میں اردو کی موجودہ صورت حال پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اردو کے نامور دانشوران پروفیسر اختر الواسع، پروفیسر شہپر رسول اور معروف صحافی معصوم مراد آبادی سے خصوصی بات چیت کی۔

Experts on Urdu Language
Experts on Urdu Language
author img

By

Published : Jul 19, 2023, 1:01 PM IST

Updated : Jul 19, 2023, 1:37 PM IST

مودی حکومت میں اردو زبان مظلوم بن گئی

نئی دہلی: اردو کی پیدائش بھارت کی دیگر زبانوں کے میل جول سے ہوئی۔ اس کے لغوی معنی لشکر کے ہیں سنہ 1637ء کے بعد جو لشکر دہلی کے لال قلعہ کے اطراف میں مقیم ہوا، وہی اس کی جائے پیدائش کہلایا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اردو زبان کو لشکر کی زبان بھی کہا جاتا ہے۔ اس زبان نے مغلیہ دور حکومت میں عروج دیکھا لیکن جب بھارت تقسیم ہوا تو وہیں سے اردو زبان کا بھارت میں زوال شروع ہوگیا اور اب یہ زبان مظلوم بن کر رہ گئی ہے۔

حالانکہ ایک بڑی تعداد اردو زبان کو آج بھی بہت پنسد کرتی ہے لیکن اس کا رسم الخط اس زبان کا دشمن بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے کچھ لوگ اردو زبان کو بھارت سے ختم کرنا چاہتے ہیں، لیکن اگر معروف اردو مصنفین کی بات مانیں تو اردو کا سب سے بڑے دشمن ہم خود ہیں۔ پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ سرکار کی بے رخی اور اردو والوں کی بے توجہی نے اس زبان کو آج مظلوم بنا دیا ہے۔ ان کے مطابق زبانیں سرکاروں کی سرپرستی میں زندہ نہیں رہتی بلکہ اس کے بولنے والوں کے بل پر زندہ رہتی ہیں۔

وہیں پروفیسر شہپر رسول کا کہنا ہے کہ زبانیں کبھی ختم نہیں ہوتی ہے اور اردو عوام کی زبان ہے اور جس ملک کی عوام وہاں کی زبان بولتے ہوں وہ کبھی ختم نہیں ہوتی اور اردو بولنے والے تو دنیا کے مختلف ممالک میں رہائش پذیر ہیں ایسے میں اردو ختم ہونے کی بات کرنا درست نہیں ہے۔ جب کہ کانگریس کے ترجمان اور سینیئر صحافی میم افضل کے مطابق اردو کو ختم کرنے میں بیروکریسی کا اہم کردار رہا ہے۔ گزشتہ 8 برسوں کے درمیان اردو کے اساتذہ کی کمی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں آج اردو میڈیم اسکولوں کا نام و نشان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: AIMPLB احتجاجی جلسوں اور شور و ہنگامہ سے گریز کریں: مولانا محمد فضل الرحیم مجددی

معروف صحافی معصوم مراد آبادی نے کہا کہ آج اس ملک کے اندر اردو کی جو صورتحال ہے اس پر جو بیت رہی ہے وہ بڑی تکلیف دہ ہے۔ اردو دن بدن سمٹتی جا رہی ہے اور وہ سمٹ کر کے ایک ایسی جگہ پہنچ رہی ہے جہاں اس کے ختم ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں یہ بات صحیح ہے کہ اردو کو ختم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ایک زندہ زبان ہے۔ اور زندہ زبانیں کبھی ختم نہیں ہوتی۔

Last Updated : Jul 19, 2023, 1:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.