ETV Bharat / state

رافیل بدعنوانی کی جے پی سی جانچ کرائی جائے: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ 'حکومت کو رافیل لڑاکو طیارے خریداری گھپلے کی ذمہ داری لیتے ہوئے معاملے کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے جانچ کرانی چاہیے۔

رافیل گھپلے کی جے پی سی جانچ کرانے کا مطالبہ: کانگریس

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 6:15 AM IST

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت کو رافیل لڑاکو طیارے خریداری گھپلے کی ذمہ داری لیتے ہوئے معاملے کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے جانچ کرانی چاہیے اور اسے سمجھنا چاہیے کہ اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ حیرانی کی بات ہے کہ رافیل لڑاکو طیارے خریداری سودے میں ہوئی گڑبڑی کے سلسلے میں فرانس کی حکومت نے 48 گھنٹے قبل عدالتی جانچ کے حکم دیے ہیں لیکن وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اس پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور کچھ کہنے کو تیار نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:کانگریس نے رفائل کی قیمت عام کرنے کا مطالبہ کیا

انہوں نے کہا کہ جب فرانس کی حکومت اس معاملے کی جانچ کراسکتی ہے تو بھارتیہ حکومت اس کی جانچ میں کیوں تاخیر کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کو سمجھ لینا چاہیے کہ رافیل طیارے میں ہوئے گڑبڑی کی جانچ صرف جے پی سی کو ہی کرنی چاہیے اور اس کا کوئی اور متبادل نہیں ہے اس لئے حکومت کو فوراً جے پی سی کی تشکیل کا اعلان کرنا چاہیے۔

سابق وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت کو ملک کے عوام کو بتانا چاہیے کہ اس نے کانگریس حکومت کی مدت کار میں ہوئے رافیل خریداری کے سمجھوتے کے تحت 126 طیاروں کی جگہ صرف 26 طیاروں کی خریداری کے سودے کو منظوری کیو دی۔ انہوں نے کہا کہ اسے یہ بھی بتانا چاہیے کہ اس سودے کی شرائط میں کس وجہ سے تبدیلی کی گئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.