ETV Bharat / state

جے این یو متنازع نعرہ معاملہ میں سبھی ملزمان کو ضمانت - ملک مخالف نعرے

جے این یو طلبا یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور عمر خالد پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں دیگر ملزمان کے ساتھ پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کے سبھی 7 ملزمین کو چارج شیٹ کی کاپی فراہم کرتے ہوئے ضمانت منظور کر لی۔ اس کیس کی اگلی سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔

All the accused got bail in JNU for raising anti-national slogans
عمر خالد سمیت تمام ملزمان کو ضمانت
author img

By

Published : Mar 15, 2021, 11:52 AM IST

Updated : Mar 15, 2021, 12:11 PM IST

آج کنہیا کمار کی جانب سے ایڈوکیٹ سشیل بجاج نے کنہیا کمار کی پیشی سے استثنیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنہیا کمار کی معاشرتی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے انہیں پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ ہم بعد میں اس درخواست پر غور کریں گے۔ دوران سماعت عمر خالد کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ وکیل ثانیا کمار ملزم عمر خالد اور انیربن بھٹاچاریہ کی جانب سے پیش ہوئے۔

ویڈیو

ملزم عاقب، مجیب، عمر گل، رئیس رسول، بشارت علی، خالد بشیر کی جانب سے ایڈووکیٹ واریشہ فراست پیش ہوئیں اور ان کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست داخل کی۔ عدالت نے عاقب، مجیب، عمر گل، رئیس رسول، بشارت علی، خالد بشیر کو 25000 روپے کے مچلکے پر ضمانت منظور کرلی۔ واضح رہے کہ عدالت پہلے ہی کنہیا کمار، عمر خالد اور انیربان بھٹاچاریہ کو ضمانت دے چکی ہے۔

Last Updated : Mar 15, 2021, 12:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.