نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے جنوب مغربی دہلی کے پالم تھانہ علاقے میں ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کا قتل کردیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گھر میں موجود، والد، والدہ، بہن اور دادی کا قتل کیا گیا اس معاملے میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک لڑکے نے اپنے والدین، ایک بہن اور دادی کا قتل کردیا، جن کی شناخت دنیش کمار (42) ملزم کے والد، درشن سینی (40) ملزم کی والدہ، اروشی (22) ملزم کی بہن اور دیوانو دیوی، ملزم کی دادی، کے طور پر ہوئی ہے۔ Delhi Boy Killed Four Family Members
پولیس کو منگل کو رات 10 بج کر 31 منٹ پر اس واردات کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق چار کو چاقو سے مارا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ملزم لڑکا منشیات کا عادی ہے اور ابھی حال ہی میں ڈرگس ایڈکشن سینٹر سے باہر آیا تھا۔ اس معاملے میں گرفتار ملزم کا نام کیشو بتایا جارہا ہے۔ قتل کی وجہ کیا تھی اس بارے میں فی الحال کوئی انکشاف نہیں ہوا ہے۔ پولیس کی ٹیم ملزم سے مسلسل پوچھ گچھ کررہی ہے۔ وہیں مہلوکین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے دین دیال اپادھئے ہسپتال میں بھیج دی گئی ہیں۔ اس معاملے کے ملزم کے ساتھ ہی اس کے رشتہ داروں اور پڑسیوں سے بھی پچھ گچھ کی جارہی ہے۔ Delhi Boy Killed Four Family Members
یہ بھی پڑھیں: Shraddha Murder Case جو کچھ ہوا وہ ہیٹ آف دی مومینٹ تھا، آفتاب کا بیان
Shraddha Murder Case شردھا قتل کیس میں ملزم کی پولیس تحویل میں توسیع